گردن پر لکیروں کی وجہ سے ہار پہنو تو برا لگتا ہے۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گردن سے لکیریں کم کرنے کے آسان ٹوٹکے

گردن کی لکیریں دیکھنے میں تو بری لگتی ہیں ساتھ ہی اگر گلے میں کوئی زیور پہنا جائے تو دیکھ کر مایوسی ہوتی ہے کیوں کہ یہ سارا حسن خراب کردیتی ہیں۔ آج ہم آپ کو اس مسئلے سے نمٹنے کے کچھ ٹوٹکے بتارہے ہیں۔

ڈاکٹر ام راحیل گردن سے لکیریں ختم کرنے کے لئے بتاتی ہیں کہ ایک پیالی دہی میں آدھی پیالی پسا ہوا گڑ ڈالیں اور نہانے سے پہلے گردن اور کہنی وغیرہ پر لیپ کرلیں اور خشک ہوجائے تو نہا لیں۔ اس سے گردن سے میل اور لکیریں ختم ہوجائیں گی۔

اشیاء

گردن سے لکیریں ختم کرنے کے لئے آپ کو چاہئیے دو چائے کا چمچ بیسن، آدھا چائے کا چمچ بیکنگ سوڈا، لیموں کا رس ایک چائے کا چمچ(اگر جلد خشک ہے تو آدھا چائے کا چمچ لیں)، آدھا چائے کا چمچ ناریل یا بادام کا تیل اور آدھا چمچ دہی۔

طریقہ استعمال

اس آمیزے کو اچھی طرح مکس کرلیں اور اپنی گردن دھو لیں۔ ایک تولیہ کو پانی میں بھگو کر اچھی طرح نچوڑ کر گردن کو اس سے صاف کرلیں۔ اور برش کی مدد سے آمیزے کی ایک پتلی تہہ گردن پر لگائیں۔ دس منٹ اس ماسک کو لگانا ہے اور گردن کو بالکل سیدھا رکھنا ہے۔ دس منٹ بعد ہلکے ہاتھوں سے اوپر کی جانب رگڑتے ہوئے ماسک کو اتار لیں۔ بہترین نتائج کے لئے یہ ماسک ہفتے میں تین بار استعمال کریں۔ آپ کو واضح فرق محسوس ہوگا۔

احتیاط

یہ ٹوٹکہ مشہور اداکارہ اور وی لاگر غزل صدیقی نے اپنی ویڈیو میں شئیر کیا ہے۔ غزل مختلف پروگرامز کی میزبانی کرچکی ہیں جس کی وجہ سے انھیں لوگوں کے مسائل اور ان کے حل کے لئے کافی ٹوٹکے پتا ہیں۔ البتہ کسی بھی قسم کی حساسیت سے بچنے کے لئے پہلے ٹوٹکے کو جسم کے کسی چھوٹے حصے پر آزما لینا زیادہ بہتر ہوتا ہے۔

Gardan Ki Lakeer Khatam Karne Ka Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Gardan Ki Lakeer Khatam Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gardan Ki Lakeer Khatam Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   4653 Views   |   12 Nov 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گردن پر لکیروں کی وجہ سے ہار پہنو تو برا لگتا ہے۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گردن سے لکیریں کم کرنے کے آسان ٹوٹکے

گردن پر لکیروں کی وجہ سے ہار پہنو تو برا لگتا ہے۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گردن سے لکیریں کم کرنے کے آسان ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گردن پر لکیروں کی وجہ سے ہار پہنو تو برا لگتا ہے۔۔ ڈاکٹر ام راحیل نے بتائے گردن سے لکیریں کم کرنے کے آسان ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔