روٹیاں بچ گئی ہیں تو ٹکڑوں میں نہ پھینکیں بلکہ بنائیں یہ 4 مزید ار پکوان،جو بھی کھائے تعریف کئے بغیر رہ نہ پائے

مہنگائی کے اس دور میں ہر کوئی چاہتا ہے کھانے کی جو چیز بھی بچ گئی ہے اسے دوبارہ ایک نئے انداز میں استعمال کر لیا جائے تاکہ وہ غذا ضائع نہ ہو اور دوسرا یہ کہ اس کا ذائقہ بھی بہتر ہو جائے۔اکثر گھروں میں روٹیاں بچ جاتی ہیں اور بعض دفعہ تو کافی جمع ہو جاتی ہے اور سمجھ میں نہیں آتا کہ اسے کس طرح دوبارہ کھانے کے قابل بنایا جائے۔یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں باسی روٹی غذائیت کے اعتبار سے تازہ روٹی سے زیادہ صحت بخش ہوتی ہے، اسی لئے آج ہم آپ کو اس کے چار مزیدار پکوان بنانا سیکھا رہیں جو نہ صرف آسان اور مزیدار ہیں بلکہ بہت ہی کم وقت میں تیار ہو جاتے ہیں۔

میٹھی چوری

اجزاء:

روٹی چار عدد
تیل دو کھانے چمچ
لائچی چند دانے
پسی چینی حسب ضرورت

ترکیب:

روٹیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر لیں یا انہیں کسی گرائنڈرمیں موٹا موٹا پیس لیں،اب ایک کڑاہی میں تیل ڈال کراس میں الائچی ڈال دیں اس کے کچھ دیر بعد روٹیاں ڈال کر اچھی طرح تل لیں کہ ان کا رنگ براؤن ہوجائے اب اس میں چینی شامل کریں اور اتنا پکائیں کہ چینی اور روٹی یک جاں ہوجائے۔لیجئے مزیدار میٹھی چوری تیار ہے۔اسے ناشتہ میں چائے یا دودھ کے ساتھ کھائیں بلکل پراٹھے کا مزہ دے گی،

باسی روٹی کے کباب

اجزاء:

روٹی چار عدد
لہسن ایک چائے کا چمچ
کٹی ہری مرچ دو عدد
کٹاہرادھنیا ایک کھانے کا چمچ
باریک کٹی بند گوبھی دو کھانے کے چمچ
باریک کٹی گاجر دو کھانے چمچ
باریک کٹی شملہ مرچ ایک کھانے کا چمچ
باریک کٹی پیاز ایک کھانے کا چمچ
ابلے ہو ئے مٹر دو کھانے کے چمچ
میدہ چار کھانے کے چمچ
بریڈ کرم ایک پیالی
کارن فلور دو کھانے کے چمچ
اجوائن آدھا چائے کا چمچ
کٹا ہوا زیرہ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ

ترکیب:

روٹی کو گرائنڈر میں ڈال کر موٹا گرائنڈ کر لیں، اب روٹی کوکسی بڑے برتن میں نکال کر اس میں میدہ اور بریڈ کرم کے علاوہ تمام سبزیاں اور مصالحہ جات شامل کریں اور تھوڑا سا پانی ڈال کر ان سب اجزاء کو آپس میں اچھی طرح مکس کریں، یہاں تک یہ اتنا نرم ہو جائے کہ اس کے کباب بنائے جاسکے،اب اس کے کباب بنا لیں۔ایک پیالی میں میدہ ڈال کر اس میں چٹکی بھر لال مرچ اور نمک ڈال کر اتنا پانی شامل کریں کہ اس کا گاڑھا سا پیسٹ تیار تیار ہو جائے۔اب کباب کو اس آ میزے میں ڈبوکر بریڈ کرم لگا کر ہلکی آنچ پر فرائی کریں اور ہری چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔

باسی روٹی کے اسنیکس

آمیزے کے اجزاء:

بیسن ایک کپ
کٹی ہو ئی ہری مرچ دو عدد
کٹا ہوا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چمچ
پسا زیرہ ایک چھوتھائی چمچ
کٹا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ

ترکیب:

بیسن میں تمام اجزاء شامل کرکے اس میں ایک کپ پانی ڈال اچھی طرح مکس کریں تاکہ یہ ایک گاڑھا سا آمیزہ تیار ہو جائے خیال رہے یہ بہت زیادہ گاڑھا نہیں ہو نا چاہئے اور نہ ہی بہت پتلا۔

فلنگ کے اجزاء:

ابلے آلو دو عدد
کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ہلدی ایک چوتھائی چمچ
کٹی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
کٹا ہوا دھنیا آدھا چائے کا چمچ
نمک حسب ضرورت
چات مصالحہ ایک چوتھائی چمچ
کلونجی ایک چوتھائی چمچ
اجوائن چٹکی بھر

ترکیب:

آلو میں یہ تمام اجزاء شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں،اب دو روٹی لیں اب اس پر آلو سے بنی فلنگ لگائیں اور انہیں پیزاکٹر سے پیزاکی طرح کاٹ لیں،پھر انہیں بیسن سے بنے آمیزے میں ڈبو کر فرائی کریں اور براؤن ہو نے پرنکال لیں لیجئے روٹی سے بنے مزیدار اسنیکس تیار ہیں۔

باسی روٹی کا چوریاں (حلیم)

اجزاء:

باسی روٹی چار عدد
چنے کی دال چار کھانے کے چمچ
مونگ کی دال دو کھانے کے چمچ
ماش کی دال دو کھانے کے چمچ
مسور کی دال دو کھانے کے چمچ
لہسن ادرک پیٹ دو چائے کے چمچ
بڑی پیاز ایک عدد
ہلدی ڈیڑھ چائے کا چمچ
لال مرچ ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ
گرم مصالحہ ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک حسب ذائقہ
چکن پاؤڈر ڈیڑھ چائے کا چمچ

بگھار کے اجزاء:

باریک کٹی پیاز ایک عدد
ثابت لال مرچ چار عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
تیل دو سو گرام

گارنش کے اجزاء:

کٹا ہرا دھنیا دو کھانے کے چمچ
ادرک ایک چھوٹا ٹکڑا
کٹی ہری مرچ دو عدد
لیموں دو عدد

ترکیب:

سب سے پہلے ایک برتن میں تمام روٹیوں کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کر کے پانی میں بھگودیں،اب تمام دالوں کو دھو کر کچھ دیر کے لئے بھگودیں۔ اب ایک برتن میں تمام دالوں کو پانی کے ساتھ چولہے پرگلنے کے لئے رکھ دیں،ابال آنے پر اس میں لہسن ادرک کاپیسٹ اور پیاز کے ساتھ ہی تمام مصالحہ جات شامل کریں اور پکنے دیں۔ جب دالیں گل جائیں اور پانی خشک ہو جائے اس موقع پر پانی میں بھیگی ہو ئی روٹیوں کو ہاتھوں سے مل لیں اور دالوں میں شامل کر لیں اورتھوڑا سا پانی شامل کر کے دس سے بیس منٹ تک پکنے دیں،جب یہ تیار ہو جائے تو اس میں ہرا دھنیا،ہری مرچیں اور چکن پاؤڈر شامل کرکے اسے چولہے سے اتارلیں۔ اب ایک فرائی پین میں تیل ڈال کر پیاز،زیرہ اور ثابت لال مرچ ڈال کر بگھار تیار کریں پھر اسے حلیم میں ڈال کر ہرا دھنیا،ہری مرچ لیموں اور ادرک سے گارنش کریں۔باسی روٹیوں سے بنی مزیدار سی ڈش تیار ہے۔

Bachi Hui Rotiyon Se Mazedar Pakwan Banayn

Discover a variety of Step By Step Recipes articles on our page, including topics like Bachi Hui Rotiyon Se Mazedar Pakwan Banayn and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachi Hui Rotiyon Se Mazedar Pakwan Banayn to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Step By Step Recipes  |   0 Comments   |   7103 Views   |   11 Aug 2022
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

روٹیاں بچ گئی ہیں تو ٹکڑوں میں نہ پھینکیں بلکہ بنائیں یہ 4 مزید ار پکوان،جو بھی کھائے تعریف کئے بغیر رہ نہ پائے

روٹیاں بچ گئی ہیں تو ٹکڑوں میں نہ پھینکیں بلکہ بنائیں یہ 4 مزید ار پکوان،جو بھی کھائے تعریف کئے بغیر رہ نہ پائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ روٹیاں بچ گئی ہیں تو ٹکڑوں میں نہ پھینکیں بلکہ بنائیں یہ 4 مزید ار پکوان،جو بھی کھائے تعریف کئے بغیر رہ نہ پائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔