انڈے کھانے کا شوق تو ہر کسی کو ہوتا ہے۔ بہت سے لوگوں کا ناشتہ انڈے کے بغیر ادھورا ہوتا ہے اور ٹھیک بھی ہے کیونکہ انڈا کھانے سے بھرپور فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ لیکن انڈوں کے حوالے سے زیادہ تر لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ روزانہ کتنے انڈے صحت کے لئے فائدہ مند ہیں اور کتنے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔
کئی سالوں سے انڈا کھانے کے شوقین افراد کو مشورہ دیا جاتا رہا ہے کہ وہ دن بھر کی غذا میں انڈوں کی تعداد یا کم ازکم انڈے کی زردی کم کردیں۔
ماہرین کہتے ہیں کہ ایک درمیانے سائز کے انڈے میں 186 ملی گرام کولیسٹرول شامل ہوتا ہے جو روزانہ کی تجویز کردہ مقدار کا 62 فیصد بنتی ہے جبکہ اس کے برعکس انڈے کی سفیدی میں زیادہ تر پروٹین اور کم کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔
اسی حوالے سے ایک حالیہ تحقیق میں کولیسٹرول پر انڈے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے، تحقیق میں لوگوں کو دو الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو دن بھر میں ایک سے تین انڈے کھانے کا کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو انڈے کے علاوہ دوسری غذا کی تجویز دی گئی۔
تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ تقریباً تمام حالات میں اچھے کولیسٹرول (HDL) کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب برے کولیسٹرول(LDL) کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور انڈے خون کے ٹرائی گلیسرائڈ (Triglycerides) کو کم کرتے ہوئے ایک اہم خطرہ ثابت ہوئے۔
خون میں کیروٹینائڈ اینٹی آکسیڈینٹس جیسے لوٹین اور زیکزانتھن کی سطح میں اضافہ ہوا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پورے انڈے کے استعمال کا انحصار فرد پر منحصر ہے۔
مطالعاتی تحقیق میں شامل کئے گئے 70 فیصد افراد میں انڈوں کے استعمال سے برے کولیسٹرول (LDL) کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا جبکہ 30 فیصد لوگوں میں انڈوں کے استعمال سے ہائپر رسپانس ظاہر ہوا۔
لہٰذا ماہرین صحت مند انسان کے لئے دن بھر میں 3 انڈوں کا استعمال معاون سمجھتے ہیں۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Din Main Kitny Anday Khane Chahiye and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Din Main Kitny Anday Khane Chahiye to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Nadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Nadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
اگر آپ بھی دن میں 2 انڈے کھاتے ہیں تو ۔۔۔ جانیں ڈاکٹرز ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟
اگر آپ بھی دن میں 2 انڈے کھاتے ہیں تو ۔۔۔ جانیں ڈاکٹرز ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ بھی دن میں 2 انڈے کھاتے ہیں تو ۔۔۔ جانیں ڈاکٹرز ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔