دودھ ، آٹا ، اچار اور باقی غذاؤں کو محفوظ کرنے کا طریقہ

مہنگائی اور اخراجات میں اضافے کی شکایت کرنے کی بجائے کیوں کہ اشیائے خوردنی کو خراب ہونے سے بچایاجائے تاکہ قابل استعمال رہیں اور دل کو بھی تسلی رہے ۔

دودھ
تازہ دودھ اگر دو تین بار اُبال کر رکھا جائے تو گرم دودھ جلد خراب نہیں ہوگا اور اگر یہ گاڑھا ہوجائے اور گمان گزرے کے بس یہ تھوڑی دیر میں پھٹنے والا ہے تو تھوڑا سا دہی ملا کر کچن میں ڈھک کے رکھ دیں ۔ یہ دہی کی شکل میں سالن بنانے یا دھی بڑوں میں استعمال کیا جا سکتا ہے ۔

مرچیں :
پسی ہوئی لال مرچوں میں پھپھوندی لگ سکتی ہے اور کیڑے بھی کھاجاتے ہیں ۔ ثابت مرچ کو شیشے کی بوتل میں رکھیں اور اس کو ٹائٹ کرکے بند کردیں اور اگر چٹکی بھر نمک ڈال کے شیشی بند کرلی جائے تو کئی دن تک آرام رہتا ہے ، مرچیں اصلی حالت میں رہتی ہیں ۔

پنیر :
پنیر کارٹن ایک بار کھولنے کے بعد اس بات کا خیال رکھیں کہ اس کو ہمیشہ کسی ہوا بند (ائیر ٹائٹ ) شیشی ہی میں محفوظ کرنا ہے اور اس درج expiry dateکا خیال رکھنا ہے ۔ ورنہ پنیر سخت ہوجائے گا اور اس میں مضر صحت جراثیم سرایت کرسکتے ہیں ۔

ناریل :
ناریل نازک چیز ہے یہ مہینوں تک درست نہیں رہ سکتا ۔ اگر گھر میں پسا ہوا یا کترا ہوا کھوپرا رکھا ہے تو اسے ہلکا سا بھون لیں اس طرح یہ کافی دنوں تک ٹھیک رہے گا۔

کشمش:
کشمش کو بھی کیڑا لگنے سے بچانے کے لئے پلاسٹک کی ائیر ٹائٹ تھیلی یا شیشے کی بوتل میں ڈال کر فریج میں رکھ دیں ۔

آٹا : آٹے میں بھورے اور سرخ کیڑ ے پڑ سکتے ہیں ۔ لہذا اسے نمی سے بچانا ضروری ہے ۔ آپ جتنا بھی چھان کر آٹا علیحدہ کریں گی یہ پھر بھی چھانی سے باہر آجاتے ہیں جو صحت کے لئے مفید نہیں ۔ اگر آٹے میں کنستر یا ڈبے میں سونٹھ کا ایک ٹکڑا رکھ دیاجائے تو کیڑے نہیں پڑتے اور اگر موجود ہوں تو حیرت انگیز طور پر غائب ہوجائیں گے ۔

Ghizaon Ko Mehfooz Karne Ke Tarikay

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Ghizaon Ko Mehfooz Karne Ke Tarikay and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghizaon Ko Mehfooz Karne Ke Tarikay to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1739 Views   |   29 May 2023
About the Author:

Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

دودھ ، آٹا ، اچار اور باقی غذاؤں کو محفوظ کرنے کا طریقہ

دودھ ، آٹا ، اچار اور باقی غذاؤں کو محفوظ کرنے کا طریقہ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دودھ ، آٹا ، اچار اور باقی غذاؤں کو محفوظ کرنے کا طریقہ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔