مزیدار اور لذیذ پکوان ۔۔۔ عیدِ قرباں کے مزے ضرور لیں لیکن اپنی صحت کا خیال بھی ضروری ہے!

عیدالاضحٰی کے آتے ہیں ہر جگہ رونق اور ہلچل مچی ہوتی ہے جانوروں کی خریداری، جگہ جگہ لگی منڈیاں، جانوروں کی آرائشی اشیاء، تکے بوٹی کے لئے سیخیں، انگیٹھیاں وغیرہ وغیرہ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہر کمپنی کے مصالحوں کی نئی رینج مارکیٹ میں متعارف کروا دی جاتی ہے۔ غرض ہر طرف عیدِ قرباں کی گہما گہمی اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ ہمارے ہاں کی یہ رونق دنیا میں اور کہیں بھی نظر نہیں آتی۔ اس دفعہ بھی عید قرباں آگئی ہے لیکن اس کے ساتھ کورونا وائرس اور لمپی اسکن جیسی وبائیں بھی شہر میں موجود ہیں ۔ اسی لئے اس وقت احتیاط کی زیادہ ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف وائرس انفیکشنز اور پیٹ وغیرہ کی بیماریاں بھی پھیلی نظر آرہی ہیں۔ اسی لئے حکومتی سطھ پربھی اس بات کی تشہیر کی جارہی ہے کہ احتیاطی تدابیر کو ملحوظِ خاطر رکھیں۔

1۔ کھانے پینے میں احتیاط کریں:

بقرعید کے آنے کے بعد لوگ کھانے پینے پر کمربستہ ہوجاتے ہیں ، صبح دوپہر شام بس گوشت ہی گوشت کھانا ہوتا ہے۔ اس لئے اکثر لوگوں کی طبیعتیں خراب بھی ہو جاتی ہیں کہ ایک تو گرمی کا موسم پھر گوشت کی گرمی ۔ یہ دونوں چیزیں مل کر معدے کا ستیاناس کر دیتی ہیں ، طبیعت میں بھاری پن، اسہال، بادی پن۔ اور دوسری تکلیفین شروع ہو جاتی ہیں اس لئے گوشت کا استعمال کرتے ہوئے اتنے جوش میں نہ آئیں کہ اپنے اپ کو بیمار کر لیں۔

2۔ فرائیڈ آئٹم کم سے کم:

عموماً تہواروں پر ہم فرائیڈ آئٹم بہت زیادہ استعمال کرتے ہیں اسی لئے اتنی چکنائی سے آنتیں اور معدہ بھی جواب دے جاتا ہے اور ہاضمے کے مسائل پیدا ہونے لگتے ہیں اس لئے بھنے ہوئے یا تلے ہوئے کھانوں کا استعمال کم سے کم کریں۔ ورنہ گیس اور اپھارہ جیسے مسئلے بھی پیدا ہوں گے۔

3۔ لیموں پانی یا گرین ٹی کا استعمال:

گوشت کے آئٹم یا فرائیڈ آئٹم کھانے کے بعد کوشش یہ ہونی چاہیے کہ گرم پانی میں لیموں نچوڑ کر پی لیں یا گرین ٹی لیمون کے ساتھ ضرور پئیں اس سے آپ کا میٹا بولزم ایکٹو رہتا ہے۔ اور ہاضمے کا عمل تیز ہو جاتا ہے۔

4۔ کولڈ ڈرنکس یا سا فٹ ڈرنکس کا استعمال:

ہمارے ہاں رواج یہ ہے کہ ہم گوشت کے فرائیڈ یا بار بی کیو آئٹم کے ساتھ کولد ڈرنک پینا ضروری سمجھتے ہیں کہ اگر ان کھانوں کے ساتھ سافٹ ڈرنک نہیں ہوگی تو شاید یہ کھانا ہضم نہیں ہوگا جبکہ یہ بالکل غلط خیال ہے ، ریسرچ سے پتہ چلتا ہے کہ سافٹ ڈرنکس صحت کے لئے انتہائی مضر ثابت ہوتی ہیں ایک تو اس میں سوڈا دوسرے چینی کی بہت زیادہ مقدار ، اس سے معدے کی تیزابیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کی جگہ لیموں پانی یا گرین ٹی ایک اچھا متبادل ہے۔

5۔ بہت زیادہ کھانے سے پرہیز کریں:

بقرعید پر گوشت دیکھ کر لوگوں کو خلجان ہو جاتا ہے کہ اتنا سارا گوشت ہے تو اسے سارا کا سارا ہمیں ہی کھانا ہے، اس لئے وہ دن رات کھاتے ہیں اور بہت زیادہ کھاتے ہیں جس کے بعد بلڈ پریشر، یورک ایسڈ یا پیٹ کی بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں اسی لئے کوشش یہ کریں کہ کھانا پینا خاص کر گوشت کے آئٹم اعتدال میں کھائیں تاکہ طبیعت خراب نہ ہو۔ پیت کو بہت زیادہ نہ بھریں تھوڑی سی جگہ خالی چھور دین تاکہ کھانا ہضم ہونے کی بھی جگہ بن سکے۔ں۔

6۔ کھانے کے درمیان وقفہ بڑھادیں:

اگر آپ کے ہاں گوشت زیادہ کھانے کا رواج ہے تو پھر اس سے بچنے کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اپنے کھانوں کے درمیان وقفہ بڑھادیں تاکہ ہر کھانے کو ہضم ہونے اور جسم کا حصہ بننے کا وقت مل سکے۔ اس کے ساتھ کوشش کریں کہ سلاد یا کچھ سبزیوں کا استعمال ضرور کریں ۔ یہ آپ کے جسم میں بہتری پیدا کریں گی اور کھانا ہضم کرنے میں مدد دیں گی۔

7۔ کھانے کے بعد چہل قدمی کی عادت بنائیں:

کھانا کھانے اور خاص کر بھاری بھرکم کھانا کھانے کے بعد چہل قدمی کرنا آپ کی صحت کے لئے مناسب ہے۔ کھانے کے بعد سونے میں کم از کم دو سے تین گھنٹے کا وقفہ دیں اور کھاتے ہی لیٹ یا بیٹھ نہ جائیں۔ یہ جسم میں مختلف مسائل پیدا کرنے کا سبب بنتا ہے۔

Gosht Khayen Lekin Ahtiat Ke Sath

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Gosht Khayen Lekin Ahtiat Ke Sath and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Gosht Khayen Lekin Ahtiat Ke Sath to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   1910 Views   |   10 Jul 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 10 December 2024)

مزیدار اور لذیذ پکوان ۔۔۔ عیدِ قرباں کے مزے ضرور لیں لیکن اپنی صحت کا خیال بھی ضروری ہے!

مزیدار اور لذیذ پکوان ۔۔۔ عیدِ قرباں کے مزے ضرور لیں لیکن اپنی صحت کا خیال بھی ضروری ہے! ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مزیدار اور لذیذ پکوان ۔۔۔ عیدِ قرباں کے مزے ضرور لیں لیکن اپنی صحت کا خیال بھی ضروری ہے! سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔