Raja Zia Ul Haq Slams Ayesha Omer Dating Show Lazawal Ishq
پاکستانی یوٹیوب پر ایک نیا ڈیٹنگ ریئلٹی شو "لازوال عشق" آنے سے پہلے ہی ہنگامہ برپا کر چکا ہے۔ ترکی میں ریکارڈ ہونے والے اس شو کی میزبانی مشہور اداکارہ عائشہ عمر کے سپرد کی گئی ہے، اور جیسے ہی اس کے ٹیزرز سامنے آئے، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی کہ یہ تو پاکستانی طرز کا لَو آئی لینڈ لگ رہا ہے۔
شائقین کی ایک بڑی تعداد اس خیال سے ہی ناراض دکھائی دے رہی ہے کہ ایسا مواد پاکستانی معاشرتی اقدار سے میل نہیں کھاتا۔
مشہور اسلامی اسکالر راجہ ضیاء الحق نے تو کھل کر اس شو کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ایسے مواد سے دور رہنا چاہیے اور اپنی زندگی کو دین و دنیا کے توازن کے ساتھ گزارنا ہی اصل کامیابی ہے۔ ان کے مطابق یہ شو فوری طور پر بند ہونا چاہیے۔
انٹرنیٹ صارفین بھی بڑی حد تک ان کی رائے سے متفق نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے لکھا، "یہ پروگرام پاکستان میں مکمل طور پر بین ہونا چاہیے"، تو دوسرے نے کہا، "عائشہ عمر کو یہ میزبانی ہرگز قبول نہیں کرنی چاہیے تھی"۔ ایک صارف نے اسے "مکمل طور پر فحاشی پر مبنی اور ناقابلِ برداشت شو" قرار دیا۔
یوں "لازوال عشق" اپنی ریلیز سے پہلے ہی ایک بڑے تنازع کا مرکز بن چکا ہے، اور دیکھنا یہ ہے کہ عوامی دباؤ کے بعد اس شو کی قسمت کا فیصلہ کیا رخ اختیار کرتا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Raja Zia Ul Haq Slams Ayesha Omer Dating Show Lazawal Ishq and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Raja Zia Ul Haq Slams Ayesha Omer Dating Show Lazawal Ishq to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
حرام چیزوں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے اور۔۔ اسکالر راجہ ضیاء الحق، عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر برس پڑے
حرام چیزوں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے اور۔۔ اسکالر راجہ ضیاء الحق، عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر برس پڑے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ حرام چیزوں کو پروموٹ کیا جا رہا ہے اور۔۔ اسکالر راجہ ضیاء الحق، عائشہ عمر کے شو لازوال عشق پر برس پڑے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔