نرم و ملائم اور چمکدار جلد اور خوبصورت گھنے بال۔۔۔ اب سب کچھ حاصل کریں صرف سوہانجنا تیل کے استعمال سے جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمالات

سوہانجنا کا تیل صدیوں سے ہربل ادویات اور دیگر بے شمار کرشماتی فوائد کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے، یہ آئل ہمالیہ کی چوٹی پر پائے جانے والے ایک درخت کے بیج سے نکالا جاتا ہے، اس درخت کے تنے، پتوں اور جڑوں سے لے کر پھول اور بیج سب ہی میں بے شمار فوائد چھپے ہیں۔
اس لئے اسے اگر کرشماتی درخت کہا جائے تو غلط نہیں ہوگا، اس کے بیجوں سے تیل نکال کر صدیوں سے اسے علاج اور کاسمیٹک پراڈکٹس میں استعمال کیا جا رہا ہے آج ہم آپ کو اس کے فوائد اور اس کے استعمال کے بارے میں بتائیں گے تاکہ آپ بھی اس کو زیرِ استعمال لا کر فائدہ حاصل کر سکیں۔

سوہانجنا تیل کے استعمال اور فوائد

سوہانجنا آئل کو بڑی بڑی انڈسٹریز میں تیار کیا جاتا ہے کیونکہ اس کے مختلف استعمالات ہیں اس لئے اس کو الگ الگ طرح سے تیار کر کے بیچا جاتا ہے اس کے استعمال اور فوائد جاننے کے لئے آخر تک یہ تحریر ضرور پڑھیں۔
• سوہانجنا کے تیل کو کھانا پکانے میں استعمال کیا جاتا ہے، سوہانجنا میں پروٹین اور دیگر غذائی اجزاء کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے اسے کوکنگ آئل کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔
• سوہانجنا کا تیل جلد اور بالوں کے لئے انتہائی مفید ہے اس میں جلد اور بالوں کو موسچرائز کرنے کی صلاحیت موجود ہوتی ہے۔
• خوردنی سوہانجنا تیل میں اسٹرولز موجود ہوتے ہیں جو کہ کولیسٹرول کو کم کرنے میں کردار ادا کرتے ہیں۔
• سوہانجنا کے تیل میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی ڈائیبیٹک خوصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے اس کا استعمال کھانوں میں مفید ہے۔
• سوہانجنا تیل میں بہت سے بائیو ایکٹو کمپاؤنڈ پائے جاتے ہیں جن میں سے ایک اینٹی سوزش اور اینٹی انفلامٹری ہے یعنی یہ جلن، سوزش، اور الرجیز وغیرہ کے علاج کے لئے بھی مفید ہے۔
• اس کو کوکنگ آئل، بالوں میں لگانے والے تیل، چہرے پر لگانے والے تیل، صابن اور دیگر پراڈکٹس سمیت شیمپو اور کنڈشنر وغیرہ میں بھی استعمال ہوتا ہے۔

بالوں کے لئے سوہانجنا تیل کا استعمال

بالوں کے لئے ہربل اسینس گولڈن سوہانجناآئل دستیاب ہوتا ہے جس سے بے شمار فوائد حاصل کرنے کے لئے بالوں کا مساج کیا جاتا ہے۔

بالوں کے لئے سوہانجنا تیل بنانے کا طریقہ

دو کپ بادام کا تیل لیں، اب اس میں دس قطرے سوہانجنا تیل شامل کریں، ساتھ ہی دس قطرے ٹی ٹری یا پھر لاونڈر آئل شامل کریں اب اس تیل سے بالوں کا مساج کریں، بال لمبے گھنے کالے اور چمکدار ہو جائیں گے۔

جِلد کے لئے سوہانجنا تیل کا استعمال

جلد کے لیے سوہانجنا تیل کا استعمال بے حد مفید ہے یہ جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار بناتا ہے، اس کے لئے بالوں کا بنایا ہوا سوہانجنا تیل ہی چہرے پر بھی لگایا جا سکتا ہے کیونکہ وہ تمام اجزاء جو بالوں کے لئے تیل میں شامل کئے گئے وہی جلد کے لئے بھی حیرت انگیز فوائد رکھتے ہیں تو چہرے پر بھی اس ہی تیل سے مساج کریں۔

Moringa Oil Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Moringa Oil Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Moringa Oil Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5181 Views   |   03 Aug 2022
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 30 October 2024)

نرم و ملائم اور چمکدار جلد اور خوبصورت گھنے بال۔۔۔ اب سب کچھ حاصل کریں صرف سوہانجنا تیل کے استعمال سے جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمالات

نرم و ملائم اور چمکدار جلد اور خوبصورت گھنے بال۔۔۔ اب سب کچھ حاصل کریں صرف سوہانجنا تیل کے استعمال سے جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمالات ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ نرم و ملائم اور چمکدار جلد اور خوبصورت گھنے بال۔۔۔ اب سب کچھ حاصل کریں صرف سوہانجنا تیل کے استعمال سے جانیں اس کے حیرت انگیز فوائد اور استعمالات سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔