گال پر موجود دل نما تِل، خوبصورتی کی علامت یا پھر ۔۔ جانیں ایک عام سے تل نے لڑکی کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالی

لڑکیوں کے گالوں پر تل خوبصورتی کی علامت سمجھا جاتا ہے اور واقعی میں یہ چہرے میں خاص قسم کی کشش پیدا کرتا ہے جس کی وجہ سے لوگ آپکی تعریف کئے بنا نہیں رہ پاتے۔ اور اگر یہ تل دل کے نشان کا ہو تو پھر تو سونے پہ سہاگہ ہو جاتا ہے اور ہر دیکھنے والا اس کو دیکھ کر تعریف پر مجبور ہو جاتا ہے اور اس کو دیکھ کر اکثر لوگ رشک و حسد کا شکار بھی ہو جاتے ہیں-

بتیس سالہ کیلا میلر جس کا تعلق پورٹ لینڈ سے تھا اس حوالے سے منفرد تھیں کہ بارہ سال کی عمر میں ان کے رخسار پر ایک دل کے نشان کا تل نمودار ہوا جس نے ان کی خوبصورتی میں بہت اضافہ کر دیا -دیکھنے والوں کو یوں محسوس ہوتا تھا کہ جیسے یہ کیلا نے جلد پر کوئی ٹاٹو بنوایا ہوا ہے مگر جب وہ لوگوں کو بتاتیں کہ یہ قدرتی ہے تو سب ہی تعریف پر مجبور ہو جاتے- مگر 27 سال کی عمر تک پہنچتے پہنچتے اس تل کے دل کی شکل تبدیل ہونا شروع ہو گئی اور اس کی رنگت بھی گہری ہونے لگی-

جس کی وجہ سے کیلا نے اپنے ڈاکٹر سے رجوع کیا جس نے ان کو ماہر جلد کے پاس ریفر کر دیا اور ماہر جلد نے تفصیلی معائنے کے بعد کیلا کویہ بری خبر سنائی کہ جس کو وہ خوبصورت تل سمجھ رہی تھیں درحقیقت وہ انتہائي خطرناک اور تیزی سے بڑھنے والا میلانوما ہے-

آسان لفظوں میں یہ تل نہ تھا بلکہ جلد کا کینسر تھا جس نے اپنے پنجے کیلا کی گال پر اندر تک گاڑھ رکھے تھے اور تیزی سے پھیل رہا تھا۔ کیلا کے ڈاکٹر نے اس کو ہٹانے کے لیے فوری سرجری کا مشورہ دیا-

جس کی وجہ سے کیلا کے گال پر جلد کو اندر تک کاٹ کر اس کینسر کو نکالا گیا جس نے اس کی جلد پر بہت ہی برا نشان بنا دیا- کیلا کے ڈاکٹر نے ان کو بتایا کہ اگر وہ یہ سرجری نہ کرواتیں تو اس سے ان کی جان جانے کا بھی خطرہ تھا-

کیلا کا یہ کہنا تھا کہ ماہر جلد کےمطابق دھوپ میں بغیر کسی سن اسکرین کے رہنے کے باعث ان کی جلد پر یہ کینسر نمودار ہوا۔ کیلا کا یہ بھی کہنا تھا کہ جس نشان کو 26 سال کی عمر میں وہ اپنی خوبصورتی کی سب سے بڑی وجہ قرار دیتی تھیں ایک سال بعد ہی ان کے چہرے کے بدترین نشان کی صورت میں تبدیل ہو گیا -

اب وہ اپنے تمام ملنے والوں کو مشورہ دیتی نظر آتی ہیں کہ دھوپ میں بغیر سن اسکرین کے نہ رہیں کیوں کہ یہ شعاعیں کینسر کا سبب بھی بن سکتی ہیں تاہم 32 سال کی عمر میں کیلا کینسر سے مکمل صور پر نجات حاصل کر چکی ہیں-

تاہم چہرے پر موجود بدنما نشان کو ہٹانے کے لیے ان کو پلاسٹک سرجری کے کئی تکلیف دہ مرحلوں سے گزرنا پڑا اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے اور ان کو ہر چھ ماہ بعد معائنہ بھی کروانا پڑتا ہے کہ کہیں کینسر دوبارہ بڑھنا شروع نہ ہو جائے-

Dil Numa Til Khubsoorti Ki Alamat

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Dil Numa Til Khubsoorti Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dil Numa Til Khubsoorti Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Ambreen  |   In News  |   0 Comments   |   8662 Views   |   20 Nov 2022
About the Author:

Ambreen is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Ambreen is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

گال پر موجود دل نما تِل، خوبصورتی کی علامت یا پھر ۔۔ جانیں ایک عام سے تل نے لڑکی کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالی

گال پر موجود دل نما تِل، خوبصورتی کی علامت یا پھر ۔۔ جانیں ایک عام سے تل نے لڑکی کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالی ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گال پر موجود دل نما تِل، خوبصورتی کی علامت یا پھر ۔۔ جانیں ایک عام سے تل نے لڑکی کی زندگی کیسے خطرے میں ڈالی سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔