اگر آپ خوبصورت پلکیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جانیں ویسلین کس طرح آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کام آ سکتی ہے تاکہ آپ کی آنکھیں بھی بن جائیں جاذبِ نظر

ویسلین کے خشک جلد کو نرم و ملائم بنانے کے علاوہ کچھ ایسے بھی استعمال ہیں جو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے، جی ہاں! ویسلین صرف سردی کے موسم میں جلد میں نمی پیدا کرنے کے لئے نہیں بلکہ اور بھی کئی ایسے کمال کے کام کرتی ہے جو آپ نے کبھی نہیں سنے ہوں گے۔

تو پھر آج ہم آپ کو بتائیں گے ویسلین کے حیرت انگیز استعمال اور ان سے حاصل ہونے والے فوائد، تو پھر دیر کیسی چلیں شروع کرتے ہیں۔

ویسلین کے حیرت انگیز استعمال

ویسلین ان مصنوعات میں سے ایک ہے جس کا بہت سے کاموں استعمال کیا جاتا ہے، اس کا بنیادی مقصد تو آپ کے ہونٹ اور جِلد کے دیگر خشک حصے میں نمی پیدا کرنا ہے، ویسلین دراصل برینڈ کا نام ہے اس میں موجود چیز کو پیٹرولیم جیلی کہا جاتا ہے۔

ویسلین کے مختلف استعمال درج ذیل ہیں۔

میک اپ

• اپنی آنکھ پر آئی شیڈ لگانے سے پہلے ویسلین لگائیں جس سے آپ کی آنکھوں میں چمکدار افیکٹ آئے گا۔

• اگر آپ وسیلین میں کسی بھی پسندیدہ رنگ کی لِپ اسٹک ملا لیں تو آپ اس سے بلشر یا پھر لِپ بام بنا سکتے ہیں۔

• اگر آپ کی نقلی پلکوں پر ان کو چپکانے والی گوند لگ گئی ہے تو ان نقلی پلکوں پر ویسلین لگا کر ہلکے ہلکے مل لیں گوند نکل جائے گی اور آئی لیشز صاف ہو جائیں گی۔

 • اگر آپ کا مسکارا ختم ہو گیا ہے تو اپنی پلکوں پر ہلکی سی ویسلین لگا کر انگلی پھیر لیں پلکیں لمبی اور گھنی لگیں گی۔

خوبصورتی بڑھائے

• اگر آپ کے بال مرجھائے ہوئے ہیں اور دو منہ کے بال بھی ہیں تو ان پر ویسلین یعنی پیٹرولیم جیلی لگا لیں پھر دیکھیں یہ کیسے ٹھیک ہوتے ہیں۔

• تھوڑی سی ویسلین میں نمک ملا کر اس سے چہرے کا اسکرب کریں یا پھر اسے باڈی واش کے طور پر استعمال کریں اور پائیں اس کے حیرت انگیز فوائد۔

• ویکس یا شیو کے بعد اگر آپ اپنی جلد پر ویسلین لگا لیں تو چھوٹے چھوٹے دانے اور لال نشان نہیں آئیں گے۔

ویسلین کے دیگر استعمال

• اگر میک اپ کرتے ہوئے آپ کے کپڑوں پر میک اپ لگ گیا ہے تو پریشان مت ہوں، اس داغ پر بلکل تھوڑی سی ویسلین مل لیں اور پھر گیلی تولیہ سے اسے صاف کر لیں میک کا نشان ختم ہو جائے گا۔

• اگر اپنے جوتوں کو نئے جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اس پر ویسلین لگا کر کپڑے کی مدد سے پالش کر لیں یعنی ویسلین کو پالش کے طور پر استعمال کریں، جوتے چمک اٹھیں گے۔

• اگر آپ کی نیل پالش سوکھ گئی ہے اور اس کا ڈھکن نہیں کھل رہا تو اس کے ڈھکن کو جہاں سے کھولتے ہیں وہاں ویسلین لگا کر کھولیں یہ فوری کھل جائے گی۔

تو پھر ہوئی نہ ویسلین کام کی چیز، جو کہ ایک نہیں دو نہیں بلکہ اتنے ڈھیر سارے کام آتی ہے اگر آپ کو بھی کچھ اس طرح کے مسائل کا سامنا ہے تو ابھی ویسلین آزمائیں۔

Vaseline K Istemaal Se Mukhtalif Fawaid Payen

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Vaseline K Istemaal Se Mukhtalif Fawaid Payen and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Vaseline K Istemaal Se Mukhtalif Fawaid Payen to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By sadia  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   4754 Views   |   20 May 2021
About the Author:

sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

اگر آپ خوبصورت پلکیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جانیں ویسلین کس طرح آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کام آ سکتی ہے تاکہ آپ کی آنکھیں بھی بن جائیں جاذبِ نظر

اگر آپ خوبصورت پلکیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جانیں ویسلین کس طرح آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کام آ سکتی ہے تاکہ آپ کی آنکھیں بھی بن جائیں جاذبِ نظر ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ خوبصورت پلکیں حاصل کرنا چاہتے ہیں تو جانیں ویسلین کس طرح آپ کی آنکھوں کی خوبصورتی بڑھانے میں کام آ سکتی ہے تاکہ آپ کی آنکھیں بھی بن جائیں جاذبِ نظر سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔