24K گولڈ فیشل اب فری میں ۔۔۔۔ پارلر کے خرچے سے بچیں اور گھر بیٹھے جھریوں کو ختم کرنے والا مہنگا گولڈ فیشل صرف 10 منٹ کریں اور جلد کو فریش بنائیں

24kگولڈ فیشل جو ہر خاتون کرنا چاہتی ہے کیونکہ یہ ہے ہی اتنا فائدہ مند اور خوبصورتی کو بڑھانے کا زبردست پیکج جس کا ایک دفعہ کا استعمال بھی آپ کی جلد کو مہینوں تک تازہ اور فریش رکھتا ہے اور تمام تر اینٹی ایجنگ اثرات سے بچانے میں ورنکل افیکٹ انزائمل کا کام کرتا ہے۔ مگر اس کے لئے پارلر جا کر اتنے ہزاروں روپے خرچ کرنے پڑتے ہیں جو کہ ہر کسی کے لئے مناسب نہیں ہے۔

لیکن چہرے کی خوبصورتی کے ساتھ پیسوں کی کمی کی وجہ سے سمجھوتہ کیوں کریں ؟
اس 24k گولڈ فیشل کو گھر میں بھی کیا جاسکتا ہے جس کو کرنے کے لیے کسی قسم کا مہنگا سامان نہیں منگوانا پڑے گا اور نہ ہی زیادہ محنت کرنی پڑے گی تو بس اب دس منٹ اس بہترین ٹپ کے ذریعے شاندار فیشل کریں۔

ٹپ سے فائدہ:
اس ٹپ میں کینو کے چھلکوں کا استعمال کیا گیا ہے جن میں فائبر، وٹامن بی 6 ، کیلشیم، وٹامن اے ، فولک ایسڈ سمیت پولی فینول کے اجزات پائے جاتے ہیں جو کہ جھریوں کو ختم کرنے، ایکنی جیسے مسائل کو کنٹرول کرنے، کھلے مساموں کی گندگی باہر نکالنے اور جلد کو نرم و ملائم بچانے کے ساتھ سردی میں ہونے والی کالی جلد کو گورا کرنے کے لیے بھی یہ بہترین ہے۔

فیشل کا طریقہ:
٭ ایک یا دو کینو مزے سے کھائیں اور اس کے چھلکوں دھو کر رکھ لیں۔
٭ اب ایک پیالے میں پانی ڈ الیں اور اس میں آدھا چمچ بیکنگ سوڈا شامل کرکے پکائیں اور ایک اُبال دے دیں۔
٭ جیسے ہی پانی اُبل جائے تو اس میں کینو کے چھلکوں کو ڈال دیں اور ایک سے دو منٹ تک اس کو بھی پکا لیں۔
٭ اب اس پانی کو کسی کھلے منہ کے برتن میں رکھیں اور ذرا سا نیم ٹھنڈا ہو نے پر اس کی بھاپ لے لیں۔ اپنے چہرے کو برتن کے اندر تھوڑا سا نیچے کی جانب جھکائیں تا کہ بھاپ چہرے پر لگے اور 3 سے 4 منٹ تک بھاپ لیں۔
٭ اس کے بعد ایک لیموں کا رس، ایک چمچ اُبٹن یا ہلدی اور ایک ہی چمچ دودھ ڈال کر پیسٹ تیار کریں اور اس کو چہرے پر لگالیں۔
٭ 4 سے 5 منٹ میں یہ خُشک ہوجائے گا ۔ اب آپ اپنا چہرہ گلیسرین کی مدد سے صاف کرلیں۔
یہ لیجیئے ہوگیا زبردست سا فیشل۔۔ مگر اگر رات کو سونے سے قبل یہ چھوٹی سی ٹپ بھی استعمال کر لیں تو نتائج آپ کو چند ہی دن میں واضح نظر آجائیں گے۔

رات کے لئے ٹپ:
٭ دن کے وقت کینو کے چھلکوں کو پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔
٭ دو گھنٹے بعد ان کو پانی سمیت گلینڈر کر لیں۔
٭ اس طریقے میں ایک پانی نُما محلول آپ کو مل جائے گا ، بس اس رات میں سونے سے 10 منٹ قبل اس کو چہرے پر لگا کر سوجائیں۔
اب آپ خود دیکھیں گی کہ نہ ایکنی زیادہ دن تک رہے گی اور نہ جھریاں، کھلے مسام بھی صاف ہوجائیں گے اور پھٹی ہوئی جلد بھی نرم و ملائم رہے گی۔
تو کیسا لگا آپ کو ہمارا 24k گولڈ فیشل سستے میں۔۔۔ استعمال کے بعد کے- فوڈ کے فیس بُک پیج پر ہمیں اپنے قیمتی کمنٹ سے ضرور آگاہ کریئے گا۔۔

Ghar Mein Gold Facial Karne Ka Tarika

Discover a variety of Beauty and Skin Care articles on our page, including topics like Ghar Mein Gold Facial Karne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Ghar Mein Gold Facial Karne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Beauty and Skin Care  |   0 Comments   |   6268 Views   |   11 Dec 2020
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 08 September 2024)

24K گولڈ فیشل اب فری میں ۔۔۔۔ پارلر کے خرچے سے بچیں اور گھر بیٹھے جھریوں کو ختم کرنے والا مہنگا گولڈ فیشل صرف 10 منٹ کریں اور جلد کو فریش بنائیں

24K گولڈ فیشل اب فری میں ۔۔۔۔ پارلر کے خرچے سے بچیں اور گھر بیٹھے جھریوں کو ختم کرنے والا مہنگا گولڈ فیشل صرف 10 منٹ کریں اور جلد کو فریش بنائیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ 24K گولڈ فیشل اب فری میں ۔۔۔۔ پارلر کے خرچے سے بچیں اور گھر بیٹھے جھریوں کو ختم کرنے والا مہنگا گولڈ فیشل صرف 10 منٹ کریں اور جلد کو فریش بنائیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔