گائے کا دودھ یا بھینس کا۔۔ کون سا دودھ زیادہ طاقتور اور فائدے مند ہے؟ آج ہی جان لیں

عام طور پر ہمارے ہاں بھینس کا دودھ زیادہ فروخت اور استعمال کیا جاتا ہے لیکن بعض افراد خاص طور پر گائے کے دودھ کے استعمال کر ترجیح دیتے ہیں-

لیکن کیا آپ اس بات سے واقف ہیں کہ دونوں جانوروں میں کس کا دودھ زیادہ فائدہ مند اور صحت بخش ہوتا ہے؟

ماہرین غذائیت کا کہنا ہے کہ دودھ میں کیلشیم اور پروٹین سے بھرپور مقدار ہونے کے سبب یہ ایک مکمل غذا اور انسانی صحت کے لیے اہم بھی ہے۔

دودھ ہماری روز مرہ کی غذا کا اہم حصہ بھی ہے، دودھ استعمال کرنے کے فوائد سمیت اس کے استعمال کے طریقے بھی بہت ہیں ۔

کیلشیم حاصل کرنے کے لیے دودھ بہترین آپشن ہے، اس میں مزید وٹامن ڈی ، بی12، ریبوفلاون ، پوٹاشیم، فورسفورس، سیلینئم اور صحت کے لیے بہتر چکنائی بھی پائی جاتی ہے ۔

بھارتی ڈاکٹر ارون کمار کے مطابق عام طور پر گائے کا اور بھینس کا دودھ پیا جاتا ہے۔ کیلوریز کے لحاظ سے 100 گرام گائے کے دودھ میں 67 کیلوریز ہوتی ہیں جبکہ بھینس کے دودھ میں 117کیلوریز ہوتی ہیں۔ اسی لیے بھینس کا دودھ مسلسل پینے سے وزن بڑھتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اسی طرح گائے کے دودھ میں چربی کی مقدار 4.1 اور بھینس کے دودھ میں 6.5ہے جبکہ گائے کے دودھ میں غذائیت زیادہ ہوتی ہے۔

گائے اور بھینس کے دودھ کا ذائقہ تقریباً ایک جیسا ہوتا ہے مگر ان کے رنگ تھوڑے مختلف ہوتے ہیں، گائے کا دودھ کریم رنگ جبکہ بھینس کا دودھ سفید ہوتا ہے، گائے کا دودھ بھینس کے دودھ کے مطابق کم چکنائی رکھنے سمیت ہضم بھی جلدی ہوتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو اپنی غذا میں سبزیوں کا زیادہ استعمال کرتے ہیں، انھیں دودھ پینا چاہیے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دودھ میں لیکٹوز ہوتا ہے۔ اسے ہضم کرنے کے لیے ہمیں اپنی آنتوں میں لیکٹیس نامی اینزائم کی ضرورت ہوتی ہے، اگر یہ انزائم موجود نہ ہو تو صحت کے مختلف مسائل پیدا ہوں گے۔

Cow Milk Or Buffalo Milk

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Cow Milk Or Buffalo Milk and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Cow Milk Or Buffalo Milk to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   473 Views   |   15 Nov 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 December 2024)

گائے کا دودھ یا بھینس کا۔۔ کون سا دودھ زیادہ طاقتور اور فائدے مند ہے؟ آج ہی جان لیں

گائے کا دودھ یا بھینس کا۔۔ کون سا دودھ زیادہ طاقتور اور فائدے مند ہے؟ آج ہی جان لیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گائے کا دودھ یا بھینس کا۔۔ کون سا دودھ زیادہ طاقتور اور فائدے مند ہے؟ آج ہی جان لیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔