گڑ کی صورت میں میٹھی دوا کھائیں اور سرد موسم کی بیماریوں کو کہیں بائے

گڑ صحت کے لئے بے پناہ فوائد رکھتا ہے یہی وجہ ہے کہ اسے ایک صحت بخش میٹھا کہا جاتا ہے۔یہ گنے کے رس سے تیار کیا جاتا ہے اورصدیوں سے انسانی صحت کی حفاظت کے لئے مشہور ہے۔سردیوں میں اس کا ستعمال کرنا صحت پر حیرت انگیز اثرات مرتب کرتا ہے۔یہ بہت سے اہم وٹامنز اور معدنیات جیسے کاربو ہائیڈریٹ،چینی، پروٹین،کولین، وٹامن بی بارہ،بی چھ،فولیٹ،
کیلشیم، آئرن،فاسفورس،میگنیشییم،سیلینیم اور میگنیز سے بھر پور ہوتا ہے۔اس میں چکنائی نہیں ہو تی اس لئے اسے آسانی غذا کا حصہ بنایا جا سکتا ہے تاہم اس میں چینی کی مقدار زیادہ ہو تی ہے اس لئے ذیا بیطس کے مریض اسے اپنے معالج کے مشورے سے استعمال کریں۔یہ چینی کا بہترین نعم البدل ہے۔ گڑ قوت مدافعت بڑھاتا ہے،جسم گرم رکھتا ہے،نزلہ کھانسی کا بہترین علاج ہے، اسے نہار منہ کھاکرنیم گرم پانی پیناکس طرح آپ کو صحت مند رکھتا ہے جانتے ہیں۔

اگر نزلہ،زکام اور دائمی کھانسی ہے تو گڑ کو اس طرح استعمال کرنے سے حیرت انگیز فوائد حاصل ہوں گے،گڑ کے ساتھ نیم گرم پانی پینے سے سینے جکڑن کا خاتمہ ہو گا اور بلغم کا اخراج ہوگا جو سینہ صاف کر دے گا۔اسی طرح صبح نہار منہ گڑ کھانا پیٹ کی تیزابیت کو ختم کر دیتا ہے۔بڑی آنت کی صفائی ہو جاتی ہے اور اس سے نظام نہضام بھی بہتر ہو جاتا ہے۔بال اگر تیزی گر رہے ہو تو اس طرح گڑ کھانے سے بال نہ صرف گرنا بند ہو جائیں گے بلکہ گھنے اور چمکدار بھی نظر آئیں گے۔اس کے علاوہ اس طرح گڑ کے ساتھ پانی پینا جسم میں خون کی کمی کو دور کرتا ہے جو کئی بیماریوں کا سبب بنتی ہے۔اس کے علاوہ سردرد،پیٹ کے امراض اور تھکاوٹ سے دور رکھتا ہے۔اسی طریقہ کار کو استعمال کرتے ہوئے بلڈ پریشر کو اعتدال میں رکھا جاسکتا ہے۔اس کے دیگر فوائد میں شامل ہیں۔

گڑ جسم میں ہاضمے سے جڑے مسائل کو حل کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے یہ آنتوں کی حرکت کو تیز کرتا ہے اس طرح قبض کی شکایت کو دور کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔دوپہر کے کھانے کے بعد گڑ کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کھانا ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے جو اچھی صحت کی کلید ہے۔

یہ بات تو سب جانتے ہیں کہ جگر جسم میں ایک فلٹر کو طور پر کام کرتا ہے جبکہ گڑ جسم سے فاسد مادوں کا اخراج کر کے جگر کو صاف کرتا ہے،اس طرح جگر اپنے افعال کو بہتر طریقہ سے انجام دیتا ہے، اس طرح گڑ جسم کو نقصان دہ مادوں سے صاف رکھنے میں جگر کی مدد کرتا ہے۔

اس کی تاثیر گرم ہوتی ہے اسی لئے یہ موسم سرما میں کثرت سے استعمال کیا جاتا ہے،یہ فلوجیسی تمام علامات کا بہترین معالج ہے،بس اس ایک ٹکڑا کھائیں اور اس پر نیم گرم پانی پی لیں یا چائے میں چینی کی جگہ استعمال کریں اس سے نزلہ زکام اور کھانسی میں کافی افاقہ ہوگا۔

گڑ کے کئی اہم فوائد میں ایک خون کو صاف کرنا شامل ہے اس کا محدود مقدار میں مستقل اور باقاعدہ استعمال خون کو صاف کرتا ہے جس سے آپ کا جسم صحت مند رہتا ہے۔

گڑاینٹی آکسیڈینٹ اور معدنیات جیسے زنک اور سیلینیم سے بھر پور ہونے کی بنا پر جسم کو فری ریڈیکل سے تحافظ دیتاہے، اور اس طرح قوت مدافعت بڑھاتا ہے اس طرح جسم کئی طرح کے انفیکشن سے بچا رہتا ہے،ساتھ ہی ہیموگلوبین کی افزائش میں مدد دیتا ہے۔

یہ جسم کے لئے قدرتی طور پر صفائی کرنے والا ایجنٹ ہے اسی لئے جسم سے نقصان دہ مادوں کے اخراج کے لئے گڑ کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔یہ سانس کی نالی،پھیپڑوں،آنتوں،معدہ اور کھانے کی نالیوں کو موٗثر طریقے سے صاف کرتا ہے،ایسے افراد جو آلودہ جگہوں جیسے فیکٹریوں میں کام کرتے ہیں انہیں خاص کر گڑ کھانے کی تلقین کی جاتی ہے۔
یہ ماہواری کے مسائل کے لئے ایک موٗثر قدرتی علاج ہے خاص کر درد سے نجات فراہم کرتا ہے۔اگر ماہواری سے قبل اچانک موڈ میں تبدیلی آتی ہو تو روزانہ گڑ کا ایک ٹکڑا کھانا اپنی عادت بنالیں کیو نکہ یہ انڈروفنز کے اخراج کا باعث بنتا ہے،یہ آپ کے جسم کو آرام دیتے ہیں۔

خون کی کمی کو دور کرتا ہے،کیو نکہ اس میں آئرن اور فولیٹ کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو خون کے سرخ خلیوں کی سطح کو برقرار رکھتے ہیں۔ خاص طور پرحاملہ خواتین کے لئے فائدہ مند ہے جنہیں حمل کے دوران خون کی کمی شکایت ہو سکتی ہے۔جبکہ یہ جسم کو فوری توانائی فراہم کرتا ہے۔

میگنیشییم کی مقدار کی کثرت اسے آنتوں کی صحت کے لئے بہترین ثابت کرتی ہے۔گڑ کھانے سے آنتوں کی طاقت میں اضافہ ہوتا ہے،دس گرام گڑ سے سولہ ملی گرام میگنیشییم ملتا ہے جو دن بھر کی میگنیشییم کی تجویز کردہ مقدار کا چار فیصد ہے۔ گڑ جسم کے درجہ حرارت کو اعتدال میں رکھتا ہے۔معدہ کو ٹھنڈک فراہم کرتا ہے۔ اور بلڈ پریشر کو نارمل حالت میں رکھتا ہے۔ اس کا باقاعدہ استعمال سانس کی بیماریوں جیسے دمہ سے تحافظ فراہم کرتاہے، یہ نظام تنفس کے لئے حیرت انگیز فوائد رکھتا ہے،ماہرین نظام تنفس کے لئے گڑ کو تل کے ساتھ ملا کر استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

جوڑوں کے درد میں مبتلا افرا دکو گڑ کھانا تکلیف سے نجات دہتا ہے،اس کے لئے گڑ کے ساتھ ادرک کا ٹکڑا کھانے کو کہا جاتا ہے جبکہ ہڈیوں کی مضبوطی کے لئے روزانہ ایک گلاس گرم دودھ کے ساتھ گڑ لینے سے یقینی نتائج حاصل ہوں گے۔ یہ حیرت انگیز طور پر وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتا ہے،اس کی وجہ یہ ہے کہ گڑ میں موجود پوٹاشیم جسم میں الیکٹرولائٹس کوتوازن می رکھنے کے ساتھ پٹھوں کی تعمیر اور میٹا بولزم کو بڑھانے میں بھی مدد کرتا ہے۔

چینی ایک سادہ کابوہائیڈریٹ ہے جو فوری طور پر خون میں جذب ہو کر توانائی فراہم کرتی ہے گڑ ایک پیچیدہ کاربوہائیڈریٹ ہے جو جسم کو بتدریج اور طویل عرصے تک توانائی فراہم کرتا ہے اس طرح خون میں چینی کی سطح فوری نہیں بڑھتی۔یہ جسم کو تھکاوٹ اور کمزوری کی شکایات سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔

Sardion Main Gurr Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sardion Main Gurr Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sardion Main Gurr Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Hina  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2544 Views   |   08 Nov 2021
About the Author:

Hina is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Hina is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

گڑ کی صورت میں میٹھی دوا کھائیں اور سرد موسم کی بیماریوں کو کہیں بائے

گڑ کی صورت میں میٹھی دوا کھائیں اور سرد موسم کی بیماریوں کو کہیں بائے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ گڑ کی صورت میں میٹھی دوا کھائیں اور سرد موسم کی بیماریوں کو کہیں بائے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔