خون کی کمی بھی دور کرتا ہے۔۔ کھٹے میٹھے رسیلے فالسوں کے چند زبردست کمالات جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

موسم گرما کے آتے ہی فالسے ٹھیلوں پر جگہ جگہ بکتے دکھائی دینے لگے ہیں۔ یہ ننھے دانوں کے برابر پھل غذائیت اور ذائقے میں کسی دوسرے پھل سے کم ہر گز نہیں ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم آپ کو فالسے کے فائدوں اور اس کے شربت کو بنانے اور لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کا طریقہ بتائیں گے

ہڈیاں مضبوط کرتا ہے

چونکہ اس کے اندر وٹامن سی کی بھرپور مقدار موجود ہوتی ہے اس لئے فالسے کا استعمال ہڈیوں اور دانتوں کے لئے مفید ہے

سانس کی بیماریاں اور فالسہ

فالسے کا جوس بنا کر پینا سانس کی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔ فالسے کے جوس میں اگر ادرک اور لیموں کا رس بھی ملا کر پیا جائے تو یہ نہ صرف ذائقہ بڑھاتا ہے بلکہ دمہ، سردی اور کھانسی میں بھی راحت پہنچاتا ہے۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ کسی بھی چیز کے استعمال سے پہلے ایک بار ڈاکٹر

تھکاوٹ دور کرے اور خون کی کمی بھی

فالسے میں آئرن بھی بڑی تعداد میں پایا جاتا ہے جس کی وجہ سے اسے کھانے یا جوس بنا کر پینے سے جسم میں خون کی کمی دور ہوتی ہے، جسم کا پیلا پن کم ہوتا ہے اور ہر وقت نقاہت اور تھکاوٹ کی جگہ انسان خود کو ایکٹیو اور صحت مند محسوس کرتا ہے۔

مچھر کے کاٹنے اور مختلف خارش میں مفید

ایسی جلد جس پر دانے یا خارش کے مسائل ہوں یا چکنی جلد والے لوگ فالسے کا رس لگائیں تو خارش میں کمی آسکتی ہے۔ اس سے جلد صاف ہوتی ہے۔ فالسے کے رس میں اینٹی بیکٹیریل، اینٹی فنگل اور جلد کو ٹھنڈک دینے والی تاثیر ہوتی ہے۔ اگر اس کا رس سر پر لگایا جائے تو بالوں کی خشکی کم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ذیابیطس میں فائدہ مند

فالسے میں پایا جانے والے ہائیپوگلائسیمک انڈیکس اینٹی آکسیڈینٹ جسم کے قوت مدافعت کو بڑاھاتا ہے اور ذیابیطس کو قابو میں رکھنے کے ساتھ ساتھ اس کے مضر اثرات سے جسم کو محطفوظ رکھنے میں مدد کرتا ہے۔

فالسے کے جوس کو 2 ماہ تک محفوظ رکھنے کا طریقہ

فالسے دھو کر رکھ دیں تاکہ ان کا سارا پانی نکل جائے اس کے بعد ایک دیگچی میں پانی ڈال کر اتنا پکائیں کہ فالسے پھول کر نرم ہوجائیں پھر اس کو پانی سمیت بلینڈ کر لیں۔ اب اس بلینڈ شدہ فالسے کو چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ کے چینی ڈال کر پکائیں۔ ایک چھوٹا چمچ سوڈیم بائی کاربونیٹ اور ایک چمچ کالا نمک ملائیں اور اس وقت تک پکائیں جب تک یہ گاڑھا نہ ہو۔ پھر ایک خشک شیشے کی بوتل میں ڈال کر محفوظ کرلیں۔ یہ شربت زیادہ سے زیاہ دو ماہ تک استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Falsa Khane Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Falsa Khane Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Falsa Khane Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2194 Views   |   08 May 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 April 2024)

خون کی کمی بھی دور کرتا ہے۔۔ کھٹے میٹھے رسیلے فالسوں کے چند زبردست کمالات جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

خون کی کمی بھی دور کرتا ہے۔۔ کھٹے میٹھے رسیلے فالسوں کے چند زبردست کمالات جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خون کی کمی بھی دور کرتا ہے۔۔ کھٹے میٹھے رسیلے فالسوں کے چند زبردست کمالات جن سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔