لہسن کے وہ حیرت انگیز فوائد اور استعمال جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے

لہسن ہمارے باورچی خانے کا ایک لازمی جُز ہے اور اسے دال، سبزی اور سالن جیسی کئی ترکیبوں میں شامل کیا جاتا ہے، لہسن کی چند جوے کسی بھی ڈش کو منفرد ذائقہ دینے کے لیے کافی ہوتے ہیں، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ لہسن ایک انتہائی مفید چیز ہے جو ہماری روز مرہ کی زندگی میں کئی مسائل کو دور کر سکتا ہے۔
صحت کے مسائل اور مہاسوں کے علاج سے لے کر خشکی اور مچھروں سے چھٹکارا پانے تک، لہسن بےشمار فوائد سے لیس ہوتا ہے لہسن کو کس طرح استعمال کیا جاسکتا ہے یہ جاننے کے لیے اس تحریر کو آخر تک پڑھیں۔

• لہسن سے مختلف مسائل کا آسان علاج

• پیٹ کی تکلیف

پیٹ کی بیماریوں جیسے بدہضمی یا تیزابیت سے نمٹنا؟ تو اپنی آنتوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے صرف یہ نسخہ آزمائیں، لہسن کا ایک جوا لیں اور اس کو چھوٹا چھوٹا کر لیںاب ایک چمچ میں لہسن لے کر اس پر شہد ڈالیں اس مرکب کو صبح خالی پیٹ استعمال کریں اور اسے اچھی طرح چبائیں، آپ اس پر ایک گھونٹ پانی پی سکتے ہیں لیکن اس سے زیادہ نہیں اس نسخے کے استعمال سے پیٹ سے جڑے تمام مسائل دور ہو جائیں گے۔

• کیل مہاسوں سے نجات

چہرے پر بہت زیادہ کیل مہاسے ہو رہے ہیں تو لہسن کا ایک جوا لیں اس کو دو ٹکڑوں میں کر کے متاثرہ جگہ پر ملیں ایسا کرنے سے کیل مہاسے دور ہوں گے دانوں کا درد دور ہوگا اور جراثیم اور بیکٹیریا کا خاتمہ ہوگا۔

• کھانسی کا علاج

نزلہ، کھانسی یا گلے میں خارش ہے تو لہسن آپ کے علاج کے لیے حاضر ہے، لہسن کے کچھ جووں کو کاٹ لیں اور انہیں ایک کپ پانی میں اُبالیں اس مرکب کو 5 منٹ تک ابلنے دیں اب اس چائے کو چھان لیں، اگر ضرورت ہو تو کچھ شہد ڈالیں اور گرم گرم پئیں، کھانسی یا نزلہ اس گھریلو علاج سے کچھ ہی دیر میں ٹھیک ہو جائے گا۔

• سر کی خشکی سے نجات

سر میں خشکی کی وجہ سے شدید خارش ہوتی ہے اگر آپ اس سے نجات چاہتے ہیں تو لہسن کو باریک پیس کر اس میں شہد ملائیں اور سر پر براہِ راست لگا کر اچھی طرح مالش کریں، 15 منٹ لگا رہنے دیں اور پھر سر کسی اچھے شیمپو سے دھو لیں۔

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3294 Views   |   01 Oct 2021
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about لہسن کے وہ حیرت انگیز فوائد اور استعمال جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (لہسن کے وہ حیرت انگیز فوائد اور استعمال جو آپ نے پہلے کبھی نہیں سُنے ہوں گے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.