فیروز خان آج بھی سجل علی کے ہاتھوں نمکین چائے پینے کو تیار.. دلچسپ انٹرویو وائرل

"اگر سجل علی نمکین چائے پیش کریں گی تو میں خاموشی سے پی لوں گا۔"

یہ کہنا ہے معروف اداکار فیروز خان کا جنھوں نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ اگر سجل علی کبھی انہیں نمکین چائے دیں گی تو وہ بغیر کچھ کہے چائے پی لیں گے۔

یہ گفتگو بھارتی صحافی فریدون شہریار کے ساتھ ایک آن لائن انٹرویو کے دوران ہوئی جس میں فیروز خان اور ان کی بہن حمائمہ ملک نے حصہ لیا۔ اس انٹرویو میں فیروز خان کے ساتھ ریپڈ فائر راؤنڈ کھیلا گیا جس میں انہیں دلچسپ سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔

فیروز خان نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ سجل کو کافی عرصے سے نہیں ملے، لیکن اگر وہ انہیں نمکین چائے پیش کریں گی تو وہ بغیر کسی شکایت کے پی لیں گے جبکہ ایک اور سوال میں صحافی نے پوچھا کہ اگر ہانیہ عامر کو جِم میں مدد کی ضرورت ہو تو کیا آپ انہیں منع کریں گے؟ فیروز خان نے جواب دیا کہ ہانیہ ان کی اچھی دوست ہیں، اور وہ کبھی انکار نہیں کریں گے بلکہ ان کی مدد کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ واضح رہے کہ فیروز خان اور سجل علی کی جوڑی ماضی میں اسکرین پر کافی مقبول ہوئی تھی، اور ان کے بارے میں ڈیٹنگ کی افواہیں بھی گردش کرتی رہیں، مگر ان کا تعلق کبھی کسی مضبوط رشتے میں نہیں بدلا۔

فیروز خان نے ماضی میں ایک انٹرویو میں یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ ایک بار سجل نے غلطی سے چائے میں چینی کی جگہ نمک ڈال دیا تھا، اور انہوں نے بغیر کوئی بات کیے وہ چائے پی لی تھی۔ اس واقعے کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس وقت انہوں نے سجل کو اس غلطی کے بارے میں کچھ بھی نہیں کہا تھا۔

Feroze Khan Opens Up About Sajjal Aly

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Feroze Khan Opens Up About Sajjal Aly and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Feroze Khan Opens Up About Sajjal Aly to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   467 Views   |   06 Sep 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 16 September 2024)

فیروز خان آج بھی سجل علی کے ہاتھوں نمکین چائے پینے کو تیار.. دلچسپ انٹرویو وائرل

فیروز خان آج بھی سجل علی کے ہاتھوں نمکین چائے پینے کو تیار.. دلچسپ انٹرویو وائرل ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ فیروز خان آج بھی سجل علی کے ہاتھوں نمکین چائے پینے کو تیار.. دلچسپ انٹرویو وائرل سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔