دنیا میں ہم سمجھتے ہیں کہ بیٹے بڑھاپے میں کما کر والدین کو شاہانہ طرقیقے سے رکھیں گی مگر پاکستان کی اس بیٹی نے تو اس بات کو غلط ثابت کر دیا ہے کیونکہ اس بیٹی نے تو ماں باپ کو کروڑوں کا پر تعیش گھر بنا دیا۔
یہ بیٹی کوئی اور نہیں بلکہ مشہور پاکستانی الیزا سحر ہے، آئیے جانتے ہیں کہ یہ اپنے والدین کو کیسے اس گھر میں رکھتی ہیں اور اندر سے دکھنے میں یہ گھر کیسا ہے؟
حسین و خوبصورت لڑکی الیزا سحر پر ایک ایسا وقت تھا کہ گھر میں ایک ہی موبائل فون تھا جوکہ بھائی کے پاس ہوتا تھا اور اس کی حالت بھی بہت نازک تھی اور انہیں یوٹیوب کا نام ہی معلوم نہیں تھا اور آج ان کا نام بڑے یوٹیوبر میں شامل ہوتا ہے۔
یہ بنیادی طور پر پاکستان پنجاب کی ثقافت کو فروغ دیتی نظر آتی ہیں، جیسا کہ کھیتوں میں کام، ٹریکٹر چلانا اور فصلوں میں بیج ڈالنا وغیرہ۔ ان سب کاموں کی ویڈیو بنا کر یہ اپنے چینل پر اپلوڈ کرتی ہیں۔
حال ہی میں ان کا ایک انٹرویو وائرل ہوا تھا جس میں بتایا گیا کہ انہوں نے 2 کروڑ کا گھر والدین کو بنا دیا ہے جو کام ان کے بھائی نہ کر سکے وہ ایک بہن نے کر دیا۔ اپنے چھوٹے سے گاؤں حاصل پور میں اتنا حسین محل نما گھر بنانا اتنا آسان نہ تھا۔ ان کے گھر کی 3 منزلیں ہیں ۔ہر منزل پر قیمتی پتھر، ٹائل اور لکڑی کا کام کیا گیا ہے۔
ساتھ ہی ساتھ گھر میں لگثری کاریں 2 موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ یہاں آپکو بتاتے چلیں کہ کہتی ہیں کہ میں آج جو کچھ ہوں وہ والدین کے اعتماد کی وجہ سے ہوں کیونکہ گاؤں والوں کی باتوں نے مجھے کمزور کر دیا پر امی نے کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں تو تمہیں کس بات کا خوف ہے، اپنا شوق پورا کرو۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like 2 Caror Ka Ghar Bana Dia and other health issues. Get detailed insights and practical tips for 2 Caror Ka Ghar Bana Dia to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.