ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کیجیئے ۔۔ جانیئے چند گھریلو نسخوں کو اپنا کر آپ مچھروں سے کیسے بچ سکتے ہیں

پاکستان بھر میں ڈینگی کے کیسز دن بہ دن سامنے آ رہے ہیں ایسے میں ضروری ہے کہ ہم احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خود کو مچھروں سے بچانے کی کوشش کریں، کیونکہ مچھروں کے کاٹنے سے آپ کو ملیریا، اور ڈینگی جیسی خطرناک بیماریاں بھی ہو سکتی ہیں۔
مچھر کے کاٹ لے تو آپ کس طرح جلن، تکلیف اور انفیکشن سے خود کو بچا سکتے ہیں آیئے ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ مچھروں کے کاٹنے کے نقصانات سے خود کو بچانے کے چند طریقے

• برف

گرمیوں میں بارشوں کے بعد یا بدلتے موسم کے باعث مچھروں کی بہتات ہوجاتی ہے ایسے میں اگر مچھر آپ کو کاٹ لے تو اس جگہ پر برف سے ٹکور کریں اس سے جلن یا سوزش نہیں ہوگی اور نہ ہی دانہ بنے گا۔

• ایلوویرا

ایلوویرا جلد کے لئے بہت بہترین ہے، اس کے استعمال سے جلد پر ہونے والی جلن اور سوزش کا خاتمہ ہوتا ہے ساتھ ہی اس میں اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹریل خصوصیات موجود ہوتی ہیں اس لئے اگر مچھر کے کاٹنے کی وجہ سے جلن یا تکلیف کا سامنا ہو تو اس جگہ پر ایلوویرا لگا لیں، نہ ہی انفیکشن ہوگا اور نہ ہی جلن یا تکلیف باقی رہے گی۔

• شہد

شہد میں ایسی خصوصیات پائی جاتی ہیں جو آپ کی جلد کے لئے نےحد بہترین ثابت ہو سکتی ہیں، شہد میں بیکٹیریا سے لڑنے کے لئے خصوصی صلاحیت موجود ہوتی ہے یہ اینٹی فنگل، اینٹی انفلامیٹری اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے مچھر جس جگہ کاٹے وہاں چند قطرے شہد لگا لیں اس سے جلن تکلیف دور ہوگی اور انفیکشن کا خطرہ نہیں ہوگا۔

• تلسی کے پتے

تلسی کے پتے ہر گھر میں موجود ہوتے ہیں، اس میں کچھ ایسے کمپاؤنڈز موجود ہوتے ہیں جو سوزش کو دور کرنے میں مدد دیتے ہیں، مچھروں کے کاٹنے کے نقصانات سے بچنے کے لئے ایک کپ پانی میں 4 سے 6 تلسی کے پتے شامل کر کے اُبالیں پھر اس پانی میں روئی ڈبو کر جہاں جہاں مچھر نے کاٹا ہو وہاں لگا لیں کوئی نقصان کا اندیشہ باقی نہیں رہے گا۔

Dengue Se Bachne Ka Tarika

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Dengue Se Bachne Ka Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dengue Se Bachne Ka Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3673 Views   |   08 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کیجیئے ۔۔ جانیئے چند گھریلو نسخوں کو اپنا کر آپ مچھروں سے کیسے بچ سکتے ہیں

ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کیجیئے ۔۔ جانیئے چند گھریلو نسخوں کو اپنا کر آپ مچھروں سے کیسے بچ سکتے ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ڈینگی کے کیسز بڑھ رہے ہیں احتیاط کیجیئے ۔۔ جانیئے چند گھریلو نسخوں کو اپنا کر آپ مچھروں سے کیسے بچ سکتے ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔