خواہش تھی بیٹی کی شادی کسی مسلمان سے ہو ۔۔ قائداعظم کی بیٹی ڈیانا واڈیا نے پارسی شخص سے شادی کیوں کی تھی؟

قائداعظم محمد علی جناح پاکستان کی ان شخصیات میں شامل ہیں، جو کہ ہر پاکستانی کے دل میں بستے ہیں، لیکن آج ان کی بیٹی ڈیانا واڈیا سے متعلق دلچسپ معلومات فراہم کریں گے۔

قائداعظم کی اکلوتی صاحبزادی ڈیانا واڈیا کا 2017 میں انتقال ہو گیا تھا، ڈیانا واڈیا نے والد قائد اعظم محمد علی جناح سے التجا کی تھی کہ ان کی نیویل واڈیا سے شادی کرا دیں، مگر قائداعظم محمد علی جناح کی خواہش تھی کہ بیٹی بھی ہمارے ساتھ اپنے ملک پاکستان چلے۔

دراصل قائداعظم واقف تھے کہ بیٹی کی خواہش وقتی ہے یہی وجہ تھی کہ وہ بیٹی کو ساتھ لے جانے کی خواہش کر رہے تھے۔ قائداعظم چاہتے تھے کہ وہ کسی مسلمان سے شادی کرے۔ قائداعظم کہتے تھے کہ انڈیا میں ہزاروں مسلمان لڑکے ہیں، ان میں سے کوئی پسند کرلو۔ مگر ڈیانا کا آگے سے جواب ہوتا تھا کہ ہزاروں مسلمان لڑکیاں تھیں، آپ نے پارسی خاتون سے کیوں شادی کی، جس پر قائد جواب دیتے کہ وہ مسلمان ہو گئی تھیں۔

قائداعظم کی اہلیہ اور ڈیانا کی والدہ رتن بائی پارسی تھیں مگر قائداعظم سے شادی کے بعد وہ مسلمان ہو گئیں تھیں اور ان کا نام مریم جناح ہو گیا تھا۔

ڈیانا نے والد کی مرضی کے خلاف جا کر نیویل واڈیا سے شادی کر لی اور بھارت ہی میں رہائش اختیار کی۔ لیکن نیویل واڈیا اور ڈیانا واڈیا کی شادی بھی کچھ عرصہ ہی چل سکی اور پھر دونوں میں علیحدگی ہو گئی تھی۔

Khwahish Thi Ke Musalman Se Shadi Ho

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Khwahish Thi Ke Musalman Se Shadi Ho and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khwahish Thi Ke Musalman Se Shadi Ho to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   3255 Views   |   31 Oct 2022
About the Author:

Fahad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Fahad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 14 December 2024)

خواہش تھی بیٹی کی شادی کسی مسلمان سے ہو ۔۔ قائداعظم کی بیٹی ڈیانا واڈیا نے پارسی شخص سے شادی کیوں کی تھی؟

خواہش تھی بیٹی کی شادی کسی مسلمان سے ہو ۔۔ قائداعظم کی بیٹی ڈیانا واڈیا نے پارسی شخص سے شادی کیوں کی تھی؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواہش تھی بیٹی کی شادی کسی مسلمان سے ہو ۔۔ قائداعظم کی بیٹی ڈیانا واڈیا نے پارسی شخص سے شادی کیوں کی تھی؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔