جس گھر میں میت ہو، وہاں گھوڑا قربان کیا جاتا ہے ۔۔ ترکیہ کے گھر میں جب کسی کی موت ہوتی ہے، تو آخری رسومات عجیب و غریب کیوں ہوتی ہیں؟ جانیے

جس طرح ہر معاشرے اور ثقافت میں انسان کو دفنانے اور سوگ منانے کی مختلف رسومات ہوتی ہیں، ایسے ہی تُرک قوم بھی اس حوالے سے سب کی توجہ حاصل کر ہی لیتی ہے۔

مشہور تُرک پروفیسر ڈاکٹر نجات نے چین کے سلک روڈ سے متصل رہنے والے ترک شہریوں اور ان کی رسومات سے متعلق دلچسپ آرٹیکل لکھا تھا، اس میں بتایا گیا تھا جب کہ ترک شہری انتقال کر جاتا ہے تو کیا رسومات ادا کی جاتی ہیں۔

چین کی سرحد کو لگتے دو مسلم ممالک کرغستان اور کزکستان میں ترک قوم بھی کافی بڑی تعداد میں موجود ہے، سلک روڈ پر بھی ترک قوم کے باشندے رہائش اختیار کیے ہوئے ہیں، یہاں موجود مزارات اور قبریں سب کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ ان دونوں ممالک میں صدیوں پرانی روایات کو اب تک زندہ رکھا گیا ہے، جب کوئی شخص انتقال کرتا ہے، تو مرحوم کے گھر کے آنگن میں مرحوم کے لیے ایک ٹینٹ لگایا جاتا ہے، جس پر سوائے سفید رنگ کے کوئی دوسرا رنگ ہونا معیوب سمجھا جاتا ہے۔

اس کے بعد مرحوم کو ایک چارپائی نما بیڈ پر رکھا جاتا ہے، اسے خوشبو لگائی جاتی ہے، اور پھر سفید کپڑے یعنی کفن میں لپیٹ دیا جاتا ہے۔ حیران کن طور پر مرحوم کو تابوت میں رکھا جاتا ہے دفن کرنے سے پہلے میت کو دو سے تین تک اسی گھر میں رکھا جاتا ہے تاکہ اپنے پیاروں سے آخری وقت گزار سکے.

اگر میت کسی مرد کی ہے تو گھر والوں زار و قطار باآواز بلند روتے ہیں لیکن اگر میت عورت کی ہے تو زار و قطار مگر نچلی آواز سے سوگ منایا جاتا ہے۔ دوسری جانب میت والے گھر میں کسی بڑے پیمانے پر کھانے کا انتظام نہیں کیا جاتا ہے، جبکہ میت والے گھر میں چولہا جلانے سے بھی منع کیا جاتا ہے۔

تاہم مرحوم کے جانے کے تیسرے، ساتویں اور چالیسویں دن کھانے کا انتظام کیا جاتا ہے، اس کے لیے خاص طور پر گھوڑوں کو قربان کیا جاتا ہے اور اسی سے مہمانوں کو کھانا کھلایا جاتا ہے۔ اُن گھوڑوں کا استعمال کیا جاتا ہے جو کہ اب کسی بھی طرح کارآمد نہیں ہوتے، انہیں قربان کیا جاتا ہے۔

By Fahad  |   In News  |   0 Comments   |   893 Views   |   11 Jan 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about جس گھر میں میت ہو، وہاں گھوڑا قربان کیا جاتا ہے ۔۔ ترکیہ کے گھر میں جب کسی کی موت ہوتی ہے، تو آخری رسومات عجیب و غریب کیوں ہوتی ہیں؟ جانیے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (جس گھر میں میت ہو، وہاں گھوڑا قربان کیا جاتا ہے ۔۔ ترکیہ کے گھر میں جب کسی کی موت ہوتی ہے، تو آخری رسومات عجیب و غریب کیوں ہوتی ہیں؟ جانیے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.