میتھی دانے میں چھپے جادوئی فوائد جانیں اور کریں اپنی جِلد، بالوں اور صحت کے کئی مسائل کا آسان علاج

آپ کڑہی بنائیں یا پھر کدو کی سبزی میتھی دانے کا تڑکہ ہم اکثر اس قسم کے کھانوں میں ضرور لگاتے ہیں یہ بھورے رنگ کے چھوٹے چھوٹے دانے بہت ہی خوشبودار اور ذائقے دار ہوتے ہیں اور اس کے تڑکے سے کھانے میں بہترین خوشبو آ جاتی ہے، میتھی دانے کے صحت پر بھی کئی حیرت زنگیز فوائد ہیں اور ساتھ ہی یہ آپ کے بالوں اور جِلد کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
صحت، جلد اور بالوں پر اس کے کیا فوائد ہیں اور اس کا کس طرح استعمال کرنا ہے یہ آج ہم آپ کو بتائیں گے تاکہ آپ بھی بنا سکیں اپنے بالوں کو خوبصورت چہرے کو جوان اور رہیں تندرست و توانا۔

جِلد پر میتھی دانے کے فوائد

• میتھی دانے کے چہرے پر استعمال سے آپ کے چہرے پر نکھار آئے گا کیونکہ اس میں وٹامن سی کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے جو جلد کو نکھارنے میں مددگار ہے، اس کے لئے میتھی دانے کو بھگو کر اسے پیس لیں اور پھر پیسٹ بنا کر چہرے پر لگائیں۔

• آپ چاہیں تو اسے رات بھر بھگو دیں صبح پیس کر دودھ میں ملا کر چہرے پر لگائیں اس سے چہرے پر قدرتی کلنزنگ ہوگی اور آپ کا چہرہ صاف ہوگا۔

• جس پانی میں میتھی دانے کو بھگویا ہو اسے پھینکنے کے بجائے اپنے چہرے پر اسپرے کر لیں یہ ایک قدرت فیشل ٹونر ہے۔

• اگر میتھے دانے کو پیس کر اس سے چہرے کا اسکرب کریں تو اس سے بھی آپ کے ڈیڈ اسکن سیلز ختم ہو جائیں گے۔

• اگر آپ کی اسکن بہت ڈرائی ہے تو میتھی دانے کو رات بھر بھگو کر اسے پیس کر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ دہی ملا کر اس کو ماسک بنا کر چہرے پر لگائیں چہرے کا روکھا پن ختم ہو جائے گا۔

• اگر آپ کی آنکھوں کے گرد سیاح ہلکے ہیں تو اس کو پیس کر دودھ میں ملا کر چہرے کے ساتھ ساتھ آنکھوں پر بھی لگا لیں تو اس سے سیاح ہلکے ختم ہوں گے۔

• اس کے چہرے پر استعمال سے آپ کی بڑھتی عمر کے اثرات دور ہوں گے اور آپ کی جلد جوان لگے گی، ساتھ ہی دانوں، کیل مہاسوں اور داغ دھبوں کا بھی خاتمہ ہو گا۔

بالوں پر میتھی دانے کے فوائد

• اگر آپ کے بال جھڑ رہے ہیں تو رات بھر میتھی دانے کو بھگو کر صبح اسے پیس کر اس میں لیموں کا رس شامل کر کے مکس کریں اور اس ماکس کو بالوں پر لگائیں اس سے آپ کے بال گِرنا بند ہو جائیں گے۔

• اگر آپ بالوں کو مضبوط، لمبے اور سیاح بنانا چاہتی ہیں تو ناریل کے تیل میں میتھی دانہ ڈال کر اسے دس دن کے لئے چھوڑ دیں پھر اس تیل کا استعمال کریں۔

• اس کے استعمال سے بالوں سے خشکی دور ہوگی یہ قدرت کنڈشنر کے طور پر کام کرے گا، وقت سے پہلے بالوں کو سفید ہونے سے روکے گا۔

صحت پر میتھی دانے کے فوائد

• میتھی دانہ وزن کم کرنے کے لئے بے حد مفید ہے ایک چمچ میتھی دانے کو 2 گلاس پانی میں رات میں بھگو دیں پھر صبح نہار منہ یہ پانی پی لیں تو اس سے آپ کا وزن بہت تیزی سے گھٹے گا۔

• اس کے استعمال سے آپ کا کولیسٹرول بہتر ہوگا، ذیابطیس کا خدشہ کم ہوگا، اس سے آپ کا نظامِ ہاحمہ بہتر ہوگا، ماہواری کے درد میں کمی آئے گی اور یہ دل کے امراض سے بچائے گا۔

Methi Dana Ke Fayde In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Methi Dana Ke Fayde In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Methi Dana Ke Fayde In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sadia  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   11718 Views   |   14 Oct 2021
About the Author:

Sadia is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sadia is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 03 October 2024)

میتھی دانے میں چھپے جادوئی فوائد جانیں اور کریں اپنی جِلد، بالوں اور صحت کے کئی مسائل کا آسان علاج

میتھی دانے میں چھپے جادوئی فوائد جانیں اور کریں اپنی جِلد، بالوں اور صحت کے کئی مسائل کا آسان علاج ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ میتھی دانے میں چھپے جادوئی فوائد جانیں اور کریں اپنی جِلد، بالوں اور صحت کے کئی مسائل کا آسان علاج سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔