ناخن پیلے ہوگئے ہیں یا فنگس لگ گیا ہے۔۔ ناخنوں کے عام انفیکشن میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

یوں تو اگر کوئی سنجیدہ مسئلہ ہو تو فوری طور پر ڈاکٹر کو دکھا لینا ہی بہتر ہوتا ہے لیکن اکثر گھر میں برتن وغیرہ زیادہ دھونے کی وجہ سے ناخنوں میں وقتی انفیکشن ہوجاتا ہے جسے گھر میں بھی کم کیا جاسکتا ہے۔ اس آرٹیکل میں آپ کو اس مسئلے کے حل کے لئے کچھ آسان طریقے بتائے جارہے ہیں۔

سفید سرکہ چونکہ اینٹی فنگل خصوصیات رکھتا ہے اس لئے اس میں کچھ دیر انگلیوں کو ڈبو کر رکھنا فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ ناخنوں سے فنگس کم کرتا ہے۔ اس کے لئے پانی کے ساتھ ہم وزن سرکہ ملا کر 20 منٹ تک انگلیاں اس محلول میں ڈبو کر رکھیں۔

اینٹی فنگل اور اینٹی بیکٹریل لہسن بھی انفیکشن دور کرنے میں کارآمد ہے لہسن کا جوا چھیل کر ناخنوں پر ملیں اور کچھ دیر کے لئے یونہی چھوڑ دیں۔

بیکنگ سوڈا اور پانی کو ملا کر پیسٹ بنائیں اور اس کو ناخنوں پر لگائیں 15 منٹ بعد ہاتھ دھو لیں۔

ٹی ٹری آئل، پودینے کا تیل اور پیپرمنٹ کا تیل بھی اینٹی فنگل خواص رکھتے ہیں۔ ان کو روئی کے ذریعے ناخنوں پر دن میں 2 سے 3 بار لگائیں۔

By Khush Bakht  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   1750 Views   |   18 Sep 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 05 October 2023)

ناخن پیلے ہوگئے ہیں یا فنگس لگ گیا ہے۔۔ ناخنوں کے عام انفیکشن میں مددگار گھریلو ٹوٹکے

ناخن پیلے ہوگئے ہیں یا فنگس لگ گیا ہے۔۔ ناخنوں کے عام انفیکشن میں مددگار گھریلو ٹوٹکے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ ناخن پیلے ہوگئے ہیں یا فنگس لگ گیا ہے۔۔ ناخنوں کے عام انفیکشن میں مددگار گھریلو ٹوٹکے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔