اچانک وزن بڑھنے لگا اور میرے سر کے بال گرنے لگے ۔۔ کیا مجھے بھی ہارمونز کا مسئلہ نہیں ہوگیا؟ جانئیے اس کی چند علامات اور کچھ ایسے کھانے جو اس میں مفید ہیں

خواتین میں ہارمونز کی خرابی ہونا سب سے بڑا مسئلہ ہے اور آج کل ہر دوسری عورت اس کا شکار ہے، جس کی وجہ سے یا تو خواتین کے بال تیزی سے گر رہے ہیں یا پھر ان کا وزن جلدی بڑھ رہا ہے جس کے بارے میں ان کو معلوم نہیں ہوتا اور یہ تشخیص اس وقت زیادہ سامنے آتی ہے، جبکہ ان کو چلنے پھرنے میں تکلیف زیادہ ہوتی یا جسمانی کمزوری ہو جاتی ہے، پھر یہ ڈاکٹر سے رابطہ کرتی ہیں جب ڈاکٹر ان کو بلڈ ٹیسٹ کروانے کے لئے دیتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ان کے ہارمونز میں گڑ بڑ ہے جس کی وجہ سے یہ تمام مسائل ہو رہے ہیں۔ اس خاتون نے بتائی اپنے ساتھ ہونے والی چندایسی علامات جو ہارمونز کی خرابی کا پتہ دیتی ہیں:

٭ بہت زیادہ نیند آنا بھی ہارمونز کی خرابی کی عام وجہ ہے، لہٰذا اگر آپ 7 گھنٹے سے زیادہ سو رہی ہیں تو لازمی بلڈ ٹیسٹ کروائیں جس سے معلوم ہوگا کہ آپ نیند کی زیادتی کا شکار کیوں ہو رہی ہیں۔
٭ وزن تیزی سے بڑھتا ہے، بال بہت گرتے ہیں، چہرے اور جسم پر موٹے اور تکلیف دے دانے نکل آتے ہیں، یہ بھی ہارمونز کے عدم توازن ہونے کا ایک مسئلہ ہے۔
٭ دورانِ حمل یا مینوپاز کے مرحلے پر پہنچ کر خواتین ان ہارمونز کی خرابی کا شکار ہو جاتی ہیں جس سے جسم سست رہتا ہے، کبھی گرن پر بوجھ بڑھ جاتا ہے یا پھر پیٹ کے اطراف چربی بڑھ جاتی ہے تو یہ بھی ایک بنیادی علامت ہوتی ہے جو پی سی او کی جانب دھکیلتی ہے۔
٭ وہ لوگ جو ڈائٹ بھی کرتے ہیں اور پھر ہی وزن نارمل نہ ہو تو یہ جسمانی کمزوری اور ہارمونز کی خرابی کی وجہ بنتا ہے۔ اگر آپ کا انسولین (شوگر) ، تھائیزئیڈ اور کولیسٹرول بڑھنے لگے تو ہارمونز چیک لازمی کروالیں۔

کیا کھائیں؟

ہارمونز کی خرابی میں ہلدی کا استعمال ہر کھانے میں بڑھانا اپنے مدافعتی نظام کے ساتھ ساتھ اندرونی صحت کو بہتر کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ہرے پتوں کی سبزیاں، دودھ، انڈے اور مچھلی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کرنا مفید سمجھا جاتا ہے۔

Hormones Mein Tabdeeli Ki Alamat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Hormones Mein Tabdeeli Ki Alamat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Hormones Mein Tabdeeli Ki Alamat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   25152 Views   |   07 Sep 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

اچانک وزن بڑھنے لگا اور میرے سر کے بال گرنے لگے ۔۔ کیا مجھے بھی ہارمونز کا مسئلہ نہیں ہوگیا؟ جانئیے اس کی چند علامات اور کچھ ایسے کھانے جو اس میں مفید ہیں

اچانک وزن بڑھنے لگا اور میرے سر کے بال گرنے لگے ۔۔ کیا مجھے بھی ہارمونز کا مسئلہ نہیں ہوگیا؟ جانئیے اس کی چند علامات اور کچھ ایسے کھانے جو اس میں مفید ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اچانک وزن بڑھنے لگا اور میرے سر کے بال گرنے لگے ۔۔ کیا مجھے بھی ہارمونز کا مسئلہ نہیں ہوگیا؟ جانئیے اس کی چند علامات اور کچھ ایسے کھانے جو اس میں مفید ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔