آئن سٹائن کا دماغ چوری کرنے والے نے کیا دیکھا؟ مشہور سائنس دان کی ذہانت کے 2 ایسے راز جو انھیں عام لوگوں سے مختلف بناگئے

بیسویں صدی کے سب سے بڑے اور مشہور سائنسدان آئن سٹائن کا نام ذہانت کے معیار کے طور پر لیا جاتا ہے۔ معروف سائنسدان کے نظریہ اضافیت کو جدید طبعیات کا بانی مانا جاتا ہے لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ آئن سٹائن پیدائش کے بعد 5 برس کی عمر تک بول بھی نہیں سکتے تھے لیکن ان کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیتیں اس قدر تیز تھیں کے موت کے فوری بعد کسی نتیجے کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ان کا دماغ چوری کیا گیا اور کچھ ایسے حقائق سامنے لائے گئے جنھیں سن کر عقل دنگ رہ جاتی ہے۔

مختلف تحقیقی جرائد کے مطابق 1955 میں 76 برس کی عمر میں انتقال کرنے والے آئن سٹائن کا جب پوسٹ مارٹم کیا گیا تو ان کا دماغ پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر ہاروے نے چوری کرلیا اور اسی وجہ سے انھیں ملازمت سے نکالا بھی گیا۔

دماغ عام انسانوں کے مقابلے میں بڑا تھا

ڈاکٹر ہاروے نے کئی سال تک آئن سٹائن کے دماغ پر ریسرچ کی اور کچھ حقائق سامنے لائے۔ ڈاکٹر ہاروے نے انکشاف کیا کہ آئن سٹائن کے دماغ کا حجم عام دماغوں کے مقابلے میں زیادہ ہے اور اس کی وجہ یہ بتائی کہ طالب علمی کے زمانے سے ہی آئن سٹائن ہر مشکل کا حل خود سوچ کر نکالتے تھے اور اسی وجہ سے ان کا دماغ بھی بڑا ہوتا گیا۔

کارپس کلوسم کیا ہے ؟

دوسری حقیقت ڈاکٹر یاروے نے یہ آشکار کی کہ دماغ میں موجود کارپس کلوسم جو دماٍغ کے دونوں حصوں کے رابطے کا ذریعہ ہے وہ بھی آئن سٹائن کا عام لوگوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقتور تھا جس کی وجہ سے انھیں مشکلات حل کرنے میں آسانی ہوتی تھی۔

مشکل سوال حل کرنے والے دماغی حصے

وائس آف امریکہ کے شائع کیے گئے آرٹیکل کے مطابق آئن سٹائن کے دماغ میں بولنے والے حصے چھوٹے جبکہ ریاضی اور اور سوچنے والے حصے عام انسانی دماغوں کے مقابلے میں 15 فیصد بڑے تھے۔

Einstein Ka Dimagh Chori Kia To Kya Dekha

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Einstein Ka Dimagh Chori Kia To Kya Dekha and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Einstein Ka Dimagh Chori Kia To Kya Dekha to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1477 Views   |   17 Feb 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

آئن سٹائن کا دماغ چوری کرنے والے نے کیا دیکھا؟ مشہور سائنس دان کی ذہانت کے 2 ایسے راز جو انھیں عام لوگوں سے مختلف بناگئے

آئن سٹائن کا دماغ چوری کرنے والے نے کیا دیکھا؟ مشہور سائنس دان کی ذہانت کے 2 ایسے راز جو انھیں عام لوگوں سے مختلف بناگئے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ آئن سٹائن کا دماغ چوری کرنے والے نے کیا دیکھا؟ مشہور سائنس دان کی ذہانت کے 2 ایسے راز جو انھیں عام لوگوں سے مختلف بناگئے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔