دہی تو سحری میں روز کھاتے ہیں لیکن یہ چیز لازمی کھائیں ۔۔ سحری میں گنڈیریاں کیوں کھانی چاہیے؟ جانیں بھرپور روزہ گزارنے کا خُفیہ راز

سحری میں ہم مختلف قسم کے کھانے کھاتے ہیں اور دہی تو کم و بیش سب ہی استعمال کرتے ہیں۔ کچھ لوگ دن بھر پیاس نہ لگنے کا وظیفہ ڈھونڈتے ہیں تو کچھ لوگ سارا دن بھوک سے بچنے کے لیے ڈھیر و ڈھیر کھانا کھا لیتے ہیں جو ان کے سامنے نظر آئے وہ ہر غذا کو کھانے سے مطلب رکھتے ہیں جس کا نقصان انہیں پیٹ خراب، پیت درد، الٹی، متلی، قے یا سینے میں جلن کی سورت میں بھگتنا پڑتا ہے جس سے سارا روزہ بھی خراب گزرتا ہے اور سر میں درد الگ ہوتا ہے۔
آئیے آپ کو بتاتے ہیں سحری میں روزانہ گنڈیریاں کیوں کھانا ضروری ہیں اور یہ ہمیں کیا فائدہ پہنچاتی ہیں؟

گنڈیری:

گنڈیری کا نام سن کر تو آپ کو یہ لگ رہا ہوگا کہ سحری کے بعد صبح 7 بجے تک صرف اور صرف واش روم کے چکر لگانے پڑیں گے لیکن ایسا بالکل نہیں ہے کیونکہ گنڈیری کھا کر اگر آپ کے جسم میں پانی کی کمی کے ساتھ سینے کی جلن، پیٹ کا درد، معدے کی خرابی اور پکوڑے کھانے کی وجہ سے بڑھنے والی اضافی چربی کا اخراج ہوگا تو یہ بہتر ہے کہ آپ سحری کے بعد 3 سے 4 گنڈیریاں ضرور کھائیں۔

فائدے مند کیوں؟

گنڈیری یعنی گنے میں الکلوی الکلائن، فاسفورس، کیلشیئم، وٹامنز اور ضروری معدنیاتی اجزات پائے جاتے ہیں جن کی وجہ سے گنا مفید ہے۔

روزے میں فائدہ کیسے؟

٭ گنے کا استعمال سحری میں کرنے سے پورے دن جسم میں پانی کی کمی نہیں ہوگی۔
٭ پیٹ میں درد اور معدے کی تکلیف سے بچنے میں بھی مدد دیتا ہے۔br>٭ وزن کم کرنے کی خواہش بھی پوری ہوسکتی ہے ، یہ کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

By Humaira  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   886 Views   |   28 Mar 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دہی تو سحری میں روز کھاتے ہیں لیکن یہ چیز لازمی کھائیں ۔۔ سحری میں گنڈیریاں کیوں کھانی چاہیے؟ جانیں بھرپور روزہ گزارنے کا خُفیہ راز and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دہی تو سحری میں روز کھاتے ہیں لیکن یہ چیز لازمی کھائیں ۔۔ سحری میں گنڈیریاں کیوں کھانی چاہیے؟ جانیں بھرپور روزہ گزارنے کا خُفیہ راز) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.