اپنا گھر بنانے کے لیے شوبز میں آئی.. اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی سارہ چوہدری آج کل کہاں مصروف ہیں؟

"ماں باپ کی محبت کی شادی تھی جس کی وجہ سے گھر کے حالات اس طرح کے تھے امی ابو محنت کرتے تھے. میری پرورش ایسے ماحول میں ہوئی جہاں اپنا گھر بنانا اور بنیادی ضروری چیزوں کا ہونا بہت اہمیت کی بات تھی. شوبز میں صرف اسی لئے آئی کہ اپنا گھر اور ضروری چیزیں لے سکوں"

یہ کہنا ہے ماضی کی معروف اداکارہ سارہ چوہدری کا جنھوں نے 2002 میں شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا اور اپنے کیریئر کے پیک کے دوران اچانک شوبز کو خیر بار کہہ ڈالا. سارہ چوہدری نے دین اسلام کی خاطر شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور شرعی پردہ کرنے لگیں. اب وہ اسلامی موٹیویشنل اسپیکر ہیں.

حال ہی میں حافظ احمد کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کرتے ہوئے سارہ نے نجی زندگی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی. سارہ کا کہنا تھا کہ والدین ہمیشہ سے مذہب کے حوالے سے سخت تھے اور نماز روزے کے پابند تھے جبکہ ان کا رجحان بھی مذہب کی طرف تھا اور اپنی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کرتی تھیں کہ اللہ تعالیٰ مجھے ویسا بنا دے جیسا تو پسند کرتا ہے۔

شوبز اچانک چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے سارہ نے کہا کہ "میری خالہ کا صرف 38 برس کی عمر میں انتقال ہوگیا جس کے بعد میں نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا. دین کی طرف لوٹنا میرے لیے آسان تھا کیونکہ میں شوبز کی چکا چوند سے کھی متاثر نہیں ہوئی۔ میں نے یہ بھی محسوس کیا تھا مجھے کبھی شوبز کی زندگی میں سکون کا احساس نہیں ہوا بلکہ جب بھی اللہ کا ذکر کرتی تھی تو سکون ملتا تھا۔ اس کے علاوہ گھر میں جو پابندیاں اور سختیاں تھیں ان کی وجہ سے بھی روحانی تبدیلی میں مدد ملی. دوستوں کے ساتھ اکیلے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور یہ چیزیں نعمت ثابت ہوئیں.

Sara Chaudhry Interview About Leaving Her Acting Career

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Sara Chaudhry Interview About Leaving Her Acting Career and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sara Chaudhry Interview About Leaving Her Acting Career to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   1535 Views   |   21 Mar 2024
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

اپنا گھر بنانے کے لیے شوبز میں آئی.. اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی سارہ چوہدری آج کل کہاں مصروف ہیں؟

اپنا گھر بنانے کے لیے شوبز میں آئی.. اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی سارہ چوہدری آج کل کہاں مصروف ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اپنا گھر بنانے کے لیے شوبز میں آئی.. اسلام کی خاطر اداکاری چھوڑنے والی سارہ چوہدری آج کل کہاں مصروف ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔