کیا آپ بھی گرمی کے موسم میں مائیگرین یا دردِ شقیقہ کی اذیت برداشت کرتے ہیں؟ مائیگرین یا دردِ شقیقہ کیا ہے اس کا آسان گھریلوعلاج کیا ہے؟

درد شقیقہ یا مائیگرین یا آدھے سر کا درد یہ عام سر کا درد نہیں ہوتا،اس میں انسان کے آدھے سر میں درد ہوتا ہے یا تو سر کے کسی ایک حصے میں شدید تکلیف ہوتی ہے۔ اس درد میں انسان کو روشنی بالکل برداشت نہیں ہو رہی ہوتی ہے اور اس درد کی شدت اتنی زیادہ ہوتی ہے کہ اس میں عام طور پر متلی اور قے بھی ہو سکتی ہے۔ اس درد کے لئے عمر کی کوئی قید نہیں ہے یہ کسی بھی وقت کسی بھی عمر کے لوگوں کو ہو سکتا ہے۔ یہ اکثر شدید گرمی میں ہوتا ہے اور کہتے ہیں کہ سورج کے چڑھنے کے ساتھ ساتھ یہ بڑھتا ہے اور اس کے ڈھلنے کے ساتھ کم ہوتا ہے۔ یہ درد اس قدر شدت کے ساتھ ہوتا ہے کہ مریض اکثر دیواروں سے سر ٹکرانے کو تیار ہوتا ہے۔ اسی لئے اس کو کم کرنے کے لئے فوراً گولی بھی لی جاتی ہے۔

درد شقیقہ کا علاج گھریلو ٹوٹکوں میں بھی موجود ہے

کافی کا استعمال

اگر ایک کپ کافی پی لی جائے تو یہ سب سے سستا علاج ہے۔ کافی خون کے شریانوں کودباتی ہے جس سے درد کی شدت میں کمی واقع ہوتی ہے۔ کافی کے استعمال سے کندھوں، گردن، کمر،سر اور چہرے کے پھٹوں کو سکون ملتا ہے۔

سونف سے علاج

ایک چٹکی سونف، ایک چٹکی سفید زیرہ، ایک گرام ادرک، ایک گرام پودینہ اور ایک عدد سبز الائچی ڈیڑھ کپ پانی میں اچھی طرح پکا کر قہوہ بنا کر پینے سے سر کا درد کم ہو سکتا ہے۔

وٹامن اے سے بھرپور

خشک میوه جات، خمیرہ جات، مربہ جات، کشمش، گاجر کا جوس اور وٹامن اے سے بھرپور غذاؤں کا بکثرت استعال کریں۔

موسمی سبزیاں کھائیں

موسمی سبزیاں کچی اور پکی ہوئی دونوں طرح کی زیادہ سے زیادہ استعمال کریں ۔

پھلوں کا استعمال

پھل کو لازمی روزمرہ خوراک کا حصہ بنائیں۔

نیند پوری کریں

نیند ہمیشہ پوری لیں اور بلا وجہ بے سکونی سے بچنے کی کوشش کریں۔

بھوکا نہ رہیں

رمضان کے پہلے روزے کے دوران بھوکے رہنے کی عادت نہ ہونے کی وجہ سے بھی مائیگرین کا حملہ ہو سکتا ہے۔

پانی کا زیادہ استعمال

ایک دن میں کم از کم 2 لیٹر پانی پئیں۔

شیرے والی جلیبی

گرم گرم شیرے میں ڈوبی ہوئی جلیبیاں کھائی جائیں تو یہ بھی اکثر فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

ناشتا اور کھانا نہ چھوڑیں

ناشتا اور کھانا کھائے بغیر اپنی روزمرہ سر گرمیوں کا آغاز نہ کریں اور صرف چائے یا کافی پر بھی ااکتفا نہ کریں۔

امائنوایسڈ والی غذائیں

ایسی غذاؤں سے پرہیز کریں جن میں امائنوایسڈ موجود ہو اور یہ ذیادہ تر گوشت، پنیر، مونگ پھلی اور چاکلیٹ میں پایا جاتا ہے۔

روغنِ السی مفید ہے

روغن السی میں ضروری فیٹی ایسڈ کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔ دن میں ایک دو چمچ اس قسم کے درد کے لیے مفید رہتے ہیں۔

ادرک کا سفوف

آدھے سر کے درد کی ابتداء ہی میں اگر ایک سے دو گرام ادرک کا سفوف لے لیا جائے یا جائے یا چھوٹا ٹکڑا چبا لیا جائے تو درد میں شدت نہیں آتی۔ ادرک عام طور پر جسم کے کسی بھی حصے سے درد ختم کرنے میں مددگار سمجھی جاتی ہے، ادرک کا رس نکال کر اس میں لیموں کا رس شامل کرکے پینے سے یا ادرک کو پانی میں اُبال کر چھان کر پینے سے بھی درد شقیقہ میں آرام آسکتا ہے۔

انگور کا رس

اگر آپ کو اچانک درد شقیقہ ہو تو اس تکلیف میں انگور اس کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں، انگور کو بلینڈر میں ڈال کر تھوڑا پانی شامل کر کے اسے اچھی طرح بلینڈ کر لیں۔ اس جوس کو دن میں دو مرتبہ استعمال کریں ۔ ٹھنڈا استعمال کریں تو زیادہ سکون محسوس ہوگا۔

دار چینی

دار چینی کو جادوئی مصالحہ کہا جا سکتا ہے اس کے بے شمار طبی فوائد ہیں۔ اس کا روزانہ کا استعمال صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ یہ کھانے میں ذائقہ بڑھانے کے ساتھ ساتھ درد شقیقہ کے لیے بھی بے حد مفید ہے۔ دار چینی کو پانی ملا کر پیسٹ بنا کر ماتھے پر 30 منٹ تک لگائیں، اور پھر اسے نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ درد شقیقہ میں ایسا کرنے سے فوری آرام آ جاتا ہے۔

تیز روشنی سے بچیں

اس درد میں آپ تیز روشنی میں بیٹھنے سے مکمل طور پر گریز کریں کیونکہ یہ بے چینی اور درد میں اضافے کا باعث بنتی ہے، درد شقیقہ میں آرام کے لیے کمرے میں اندھیرا کر کے سکون سے لیٹنے سے کافی آرام آتا ہے۔

Migrine Ka Asan Gharelu Ilaj

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Migrine Ka Asan Gharelu Ilaj and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Migrine Ka Asan Gharelu Ilaj to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   2924 Views   |   19 Apr 2022
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

کیا آپ بھی گرمی کے موسم میں مائیگرین یا دردِ شقیقہ کی اذیت برداشت کرتے ہیں؟ مائیگرین یا دردِ شقیقہ کیا ہے اس کا آسان گھریلوعلاج کیا ہے؟

کیا آپ بھی گرمی کے موسم میں مائیگرین یا دردِ شقیقہ کی اذیت برداشت کرتے ہیں؟ مائیگرین یا دردِ شقیقہ کیا ہے اس کا آسان گھریلوعلاج کیا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کیا آپ بھی گرمی کے موسم میں مائیگرین یا دردِ شقیقہ کی اذیت برداشت کرتے ہیں؟ مائیگرین یا دردِ شقیقہ کیا ہے اس کا آسان گھریلوعلاج کیا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔