Farah Khan Recalls Sania Mirza Difficult Time And Panic Attacks
بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی شادی اور طلاق ہمیشہ شائقین کی توجہ کا مرکز رہی۔ ان کی شادی سے ایک بیٹے اِزھان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی، اور طلاق کے بعد ثانیہ نے اپنے بیٹے کی پرورش اکیلے سنبھالی۔ شعیب ملک نے بھی وضاحت کی کہ دبئی میں اپنے بیٹے کے ساتھ وقت گزارنا ان کی اولین ترجیح ہے۔
حال ہی میں اپنے شو میں، ثانیہ مرزا نے اپنی دوست اور مشہور فلم ساز فرح خان کا انٹرویو کیا۔ اس دوران والدین بننے کی مشکلات، خاص طور پر سنگل مدر کے طور پر پرورش کا موضوع بھی زیرِ بحث آیا۔
فرح خان نے بتایا کہ بچوں کی پرورش واقعی مشکل ہے، اور جب والدین اکیلے ہوں تو یہ اور بھی چیلنجنگ ہو جاتا ہے۔ ثانیہ نے اپنی بات میں کہا کہ بچے بہت حساس ہوتے ہیں اور وہ فوراً سمجھ جاتے ہیں جب والدین کے درمیان تعلقات میں تلخی ہو۔ اس لیے بچوں کے لیے ایک ٹاکسک ماحول دینے کے بجائے الگ ہونا بہتر ہوتا ہے۔
اسی موقع پر فرح خان نے انکشاف کیا کہ، ایک بار میں شوٹنگ میں تھی جب ثانیہ کا فون آیا، میں بھاگ کر اس کے پہنچی تو دیکھا وہ کانپ رہی تھی۔ اس وقت ثانیہ کو پینک اٹیک (گھبراہٹ کے دورے) آنے لگے تھے۔
جس پر ثانیہ نے جذباتی انداز میں وضاحت دی کہ، فرح خان ان کے سب سے مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی رہیں۔ وہ اُس وقت بہت زیادہ جذباتی تھیں اور اکثر پینک اٹیکس کا شکار ہو جاتی تھیں، لیکن فرح نے انہیں سہارا دیا اور شو کی میزبانی کرنے کا حوصلہ دیا۔
ثانیہ کی یہ بات واضح کرتی ہے کہ والدین کی مشکلات، تنہائی، اور جذباتی دباؤ کے باوجود بچوں کی خوشی اور ذہنی سکون اولین ترجیح ہونی چاہیے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Farah Khan Recalls Sania Mirza Difficult Time And Panic Attacks and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Farah Khan Recalls Sania Mirza Difficult Time And Panic Attacks to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.