بچہ ضائع یا پھر شرجینا کی موت؟ اگلی قسط کا ٹریلر دیکھ کر مداحوں کے دل لرز اٹھے! دل دکھا دینے والے تبصرے

کیا اگلی قسط میں شرجینا کی موت ہوجائے گی؟ ٹریلر دیکھ کر غمزدہ شائقین پیش گوئی کرنے لگے! دیکھیں

معروف پاکستانی ڈرامہ "کبھی میں کبھی تم" ان دنوں لوگوں کے ذہن و دل پر چھایا ہوا ہے، ہر کوئی اسی کی بات کر رہا ہے اور سوشل میڈیا پر تو جیسے اس ڈرامے کی میمز اور تبصروں کا ایک طوفان برپا ہے۔

کبھی میں کبھی تم، کو نہ صرف پاکستان میں پسند کیا جا رہا ہے بلکہ بھارت میں بھی اس کے خوب چرچے ہیں۔ صارفین مصطفیٰ اور شرجینا کی جوڑی کو بہت پسند کر رہے ہیں ساتھ ہی عدیل کے کردار کو بھی سراہا جا رہا ہے۔

حالیہ قسط میں شرجینا (ہانیہ عامر) اور مصطفیٰ (فہد مصطفیٰ) کے درمیان غلط فہمیاں اور دوری دکھائی گئی ہیں جس کی وجہ شادی کے کچھ عرصے بعد بدلتے روئیے اور ترجیحات ہیں، جس کی وجہ سے شرجینا کی طبعیت دورانِ حمل خراب رہنے لگی ہے۔

دکھایا گیا ہے کہ ایک عورت اپنا سب کچھ قربان کر کے ایک ایسے مرد کے ساتھ کھڑی ہوتی ہے جو زندگی میں کچھ بھی حاصل کرنے میں ناکام تھا، اور جب وہ کامیابی کی طرف بڑھا تو اس عورت کو ہی نظرانداز کرنے لگا، اسکی زندگی کا مقصد صرف پیسہ کمانا رہ گیا ہے۔ جبکہ اس کو اس بات کا اندازہ نہیں ہو رہا کہ پیسے کے ساتھ ساتھ عورت کو پیار اور توجہ کی ضرورت بھی ہوتی ہے خاص کر تب جب وہ ماں بننے والی ہو۔

اب یہ سب دیکھ کر صارفین دو حصوں میں تقسیم ہوگئے ہیں کچھ مصطفی کو صحیح سمجھتے ہیں تو کچھ شرجینا کو۔ ایسے میں ڈرامے کے اختتام کو لے کر مختلف طرح کی پیش گوئیاں ار تبصے کئے جارہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ، شرجینا مرجائے گی پھر مصطفیٰ کو پچھتاوا ہوگا۔

دوسرے کا کہنا تھا، ایسا لگ رہا ہے شرجینا کا بچہ ضائع ہوجائے گا اور وہ مصطفیٰ کو چھوڑ دے گی۔

کچھ کے مطابق، ایسی حالت میں شرجینا کو ماں کے گھر چلے جانا چاہیے تھا بجائے اتنا رونے دھونے کے۔

خواتین نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا، شادی کے بعد ایسا ہی ہوتا ہے مرد کام کے چکر میں پورا پورا دن باہر رہتا ہے اس بات کو اتنا بڑھا کہ کیوں دکھایا جارہا ہے؟

Netizen Reacts On Kabhi Main Kabhi Tum New Promo

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Netizen Reacts On Kabhi Main Kabhi Tum New Promo and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Netizen Reacts On Kabhi Main Kabhi Tum New Promo to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Salwa Noor  |   In News  |   0 Comments   |   1021 Views   |   22 Oct 2024
About the Author:

Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 December 2024)

بچہ ضائع یا پھر شرجینا کی موت؟ اگلی قسط کا ٹریلر دیکھ کر مداحوں کے دل لرز اٹھے! دل دکھا دینے والے تبصرے

بچہ ضائع یا پھر شرجینا کی موت؟ اگلی قسط کا ٹریلر دیکھ کر مداحوں کے دل لرز اٹھے! دل دکھا دینے والے تبصرے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ بچہ ضائع یا پھر شرجینا کی موت؟ اگلی قسط کا ٹریلر دیکھ کر مداحوں کے دل لرز اٹھے! دل دکھا دینے والے تبصرے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔