Sunnah Benefits: Eating with Hands

جدید دور کی ایجادات اور آسائشوں نے ہمیں اس افضل طرز زندگی سے غافل کر دیا ہے کہ جس کی تعلیم ہمارے مذہب اور اقدار نے دی ہے۔ جہاںہمارے رہن سہن کے انداز بد ل گئے ہیں وہی کھانے پینے کی عادات بھی جدید مغربی کلچر کی زد میں ہیں۔ آج چھری کانٹے کو چھوڑ کر ہاتھ سے کھانا تناول کرنے کی کوشش کریں تو لوگ مذاق اڑاتے ہیں، جس کی اصل وجہ ان نعمتوں اور فوائد سے لاعلمی ہے کہ جو ہاتھ سے کھانے کی صور ت میں ہمارے حصے میں آتی ہیں۔ آج کے دور کا انسان جدیدسائنس کی تحقیقات سے بہت متاثر ہوتا ہے، تو اس معاملے میں بھی جدید سائنس کی رائے پر نظر ڈال لینی چاہیے۔


ہاتھ سے کھانا کھانے کے فائدے ہی فائدے

اخبار ٹائمزآف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق جدیدتحقیقات نے جہاں ایک طرف ہاتھ سے کھانے کو متعدد قسم کی بیماریوں سے بچاﺅ، ہاضمے کی بہتری اور احساس مسرت کا سبب قرار دیا ہے، وہیں وزن کم کرنے کے خواہش مندوں کیلئے بھی اس طریقے کو نہایت مفید قرار دیا ہے۔


ذیابیطس سے حفاظت

حال ہی میں سائنسی جریدے کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ٹائپ ٹو ذیابیطس کے شکار افراد عموماً عجلت میں کھانا کھاتے ہیں اور تیزی سے خوراک نگلنے کے علاوہ ضرورت سے زائد کھانے کی وجہ سے بھی ان کی بیماری میں شدت کا خدشہ رہتا ہے۔ یہ افراد چمچ یا کانٹے سے کھانے کو ترجیح دیتے ہیں، جبکہ اگر یہ کھانے کیلئے ہاتھ کا استعمال کریں تو مسائل سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔


بہتر ہاضمہ - موٹاپے سے حفاظت

ہاتھ سے کھانا کھانے کی صورت میں نہ صرف قدرتی طورپر کھانے کی رفتار معتدل ہو جائے گی بلکہ ضرورت سے زائد کھانے کی عادت بھی رفتہ رفتہ ختم ہوجائے گی۔ ہاتھ سے کھانے اور ہاضمے کی بہتری کا تعلق بیان کرتے ہوئے ماہرین نے بتایا کہ جونہی ہم کھانے کو چھوتے ہیں تو عصبی خلیوں کے ذریعے دماغ کو غذا کے متعلق پیغام پہنچتا ہے، اور پورا جسم کھانے کے عمل اور اسے ہضم کرنے کے عمل کیلئے تیار ہو جاتا ہے۔ جس طرح ہاتھ سے کھانے کی صورت میں جسم غذا کو قبول کرنے کے لئے تیار ہوتا ہے دھاتی اشیاءاور چمچ کانٹوں سے وہ ممکن نہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہاتھ سے کھانے والے نا صرف معتدل رفتار سے کھاتے ہیں بلکہ خوراک کو بہتر طور پر چباتے ہیں اور ان کا جسم بھی اسے ہضم کرنے کیلئے بہتر طورپر تیارہوتا ہے۔ ان تمام عوامل کا مجموعی نتیجہ موٹاپے سے قدرتی طور پر نجات کی صورت میں سامنے آتاہے۔


ماہرین کا کہنا ہے کہ ہاتھ سے کھانے کے فوائد کا اندازہ پوری طرح تب ہی ہو سکتا ہے جب آپ اسے اپنی روزمرہ زندگی کا لازمی حصہ بنا لیں۔ ہاتھ سے کھانا کھانے والوں کیلئے یہ بھی ضروری ہے کہ اپنے ناخن بروقت تراشیں اور ہاتھوں کی صفائی کا مکمل خیال رکھیں۔


Explore amazing health benefits of eating food with hands (sunnah benefits) and how it saves from diseases like obesity, diabetes and digestion problems.

Sunnat is the way of living, performing tasks and chores of our Holy Prophet Muhammad (peace be upon him). The way he lived is guiding light for every Muslim. Doing things like our prophet did is not only a practice to show love to the prophet but also a lifestyle which is full of finesse and wisdom.

Some of the common sunnah activities which we can do easily are eating with hands, doing miswak, keeping beard, smiling while meeting other Muslims, trimming nails on Friday, taking bath on Friday and applying surma.

Here we are going to discuss about the benefits of eating with fingers. Nowadays, most of us use spoons to eat foods but there are some glaring facts about this. If you eat with hands, you can protect yourself from many diseases.

Let's read about sunnah benefits especially benefits of eating food with hands.

Eating Food Hands Benefits

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Eating Food Hands Benefits and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Eating Food Hands Benefits to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humayun  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   12546 Views   |   10 Apr 2016
About the Author:

Humayun is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humayun is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 29 March 2024)

Sunnah Benefits: Eating with Hands

Sunnah Benefits: Eating with Hands ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ Sunnah Benefits: Eating with Hands سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔