دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ جانیں

ہم اپنے بچپن سے یہی سنتے آرہے ہیں کہ دن میں دو بار دانت صاف کرنا انسان کی صحت کے لیے بہت ضروری ہے اور دانتوں کی صفائی نہ کرنے کی صورت میں انسان کے بڑی بڑی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے خطرات میں اضافہ ہو جاتا ہے اس لیے ہمیشہ دانتوں کی صفائی کا خاص اہتمام کرنا چاہیے- مگر اب جدید تحقیقات کے مطابق دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی بھی یکساں اہیمت کی حامل ہے اور اس کے لیے ہم اپنے دانتوں کے برش کا استعمال بھی کر سکتے ہیں یا پھر زبان کی صفائی کے لیے دانتوں کے برش کی طرح زبان کا اسکریپر موجود ہوتا ہے جو کہ زبان کے اوپر جمے ہوئے میل کو صاف کر دیتا ہے اور اس طرح انسان کو بہت سارے خطرات سے محفوظ رکھتا ہے-

1: دانتوں کی سڑن

اگر آپ کھانے کے بعد دانتوں کو اچھی طرح برش سے صاف کرنے کے بعد یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے اپنے دانتوں کو صاف کر کے ان تمام جراثیموں سے محفوظ کر لیا ہے جو کہ دانتوں کی سڑن کا باعث بن سکتے ہیں تو یہ آپ کی خام خیالی ہے- کیوں کہ زبان پر موجود جراثیم دوبارہ سے دانتوں میں جا کر ان کی سڑن کا باعث بن سکتے ہیں- اس لیے یہ ضروری ہے کہ دانتوں کو صاف کرنےکے بعد ہلکے ہاتھوں سے اسی برش کے ذریعے زبان کو بھی صاف کیا جائے-

2: زبان کی رنگت بہتر ہوتی ہے

عام طور پر اگر زبان کو دیکھا جائے تو اس کے اوپر مختلف تہیں جمع ہوئی محسوس ہوتی ہیں جو کہ مختلف کھانے کے ذرات اور بیکٹیریا ہوتے ہیں جو کہ صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتے ہیں اس لیے ہلکے ہاتھوں کے ساتھ ان کو صاف کر کے زبان کو اس کی اصل رنگت میں واپس لایا جا سکتا ہے- مگر اس دوران اس بات کا خصوصی طور پر خیال رکھا جائے کہ زبان نازک ہوتی ہے اس صفائی کے دوران اس کو زک نہ پہنچ جائے-

3: چکھنے کی صلاحیت بہتر ہوتی ہے

ہماری زبان کی سطح پر مختلف اقسام کے ٹیسٹ بڈ موجود ہوتے ہیں جو کہ مختلف ذائقوں کو چکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- مگر جب اس پر مختلف کھانوں کی تہیں جم جاتی ہیں تو اس سے اس کے چکھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے جس کو صفائی کے ذریعے بہتر بنایا جا سکتا ہے-

4: سانس کی بدبو سے نجات ملتی ہے

اگر آپ دن میں دو سے تین دفعہ دانت صاف کر رہے ہیں اور اس کے باوجود بھی آپ کو سانسوں کی بدبو سے نجات نہیں مل رہی ہے- تو اس کا مطلب ہے کہ سانسوں کی بدبو کی وجہ وہ بیکٹیریا ہیں جو آپ کی زبان پر موجود ہیں اور سانسوں کی بدبو کا باعث بن رہے ہیں جن کو زبان کی صفائی سے دور بھگایا جا سکتا ہے-

5: ہاضمے کا عمل بہتر ہوتا ہے

آپ کی زبان آپ کی ہاضمی نالی کا دروازہ ہے اگر یہیں سے کھانے میں جراثيم شامل ہو جائيں گے تو ہاضمے کا عمل براہ راست متاثر ہو گا- اس لیے زبان کی صفائی ہاضمے کے عمل کو بھی بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے-

Zuban Ki Safai Kiyun Zaroori Hai

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Zuban Ki Safai Kiyun Zaroori Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Zuban Ki Safai Kiyun Zaroori Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3289 Views   |   17 Jan 2022
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 04 November 2024)

دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ جانیں

دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ جانیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ دانتوں کی صفائی کے ساتھ ساتھ زبان کی صفائی صحت کے لیے کیوں ضروری ہے؟ جانیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔