سُہاگہ صدیوں سے گھریلو ٹوٹکوں میں استعمال کیے جانے والا کیمیکل کمپاؤنڈ ہے جو با آسانی پانی میں حل ہو جاتا ہے، سہاگہ ایک سستا اور مؤثرعلاج ہے جسے برسوں سے گھر کی بزرگ خواتین استعمال کرتی چلی آرہی ہیں۔
سہاگے کی تاثیر گرم و خشک ہوتی ہے اس لیے اسے سردیوں میں استعمال کیا جاتا ہے، خصوصاً کھانسی، نزلے اور زکام میں یہ بہترین نتائج دیتا ہے، اگر آپ کسی چھوٹی موٹی موسمی شکایت کے لیے ڈاکٹر کے پاس جانے سے کترا رہے ہیں تو اس کا استعمال آپ کی مشکل گھر میں ہی حل کر سکتا ہے ۔ اس کو کچا استعمال نہ کریں۔ اور زیادہ بھی استعمال نہ کریں۔ اور زیادہ دنوں تک بھی استعمال نہ کریں ۔ سہاگہ ایک قدرتی اینٹی آکسیڈنٹ محرک ہے جو دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو برقراررکھتا ہے۔ دائمی بیماریوں، ہارمونل مسائل، دائمی درد، اورقوت مدافعت کی بیماریوں کے لیے، سہاگہ کے فوائد کو سوزش اور جراثیم کش طریقہ کار کی وجہ سے انتہائی فائدہ مند سمجھا جاتا ہے جبکہ گٹھیا، گاؤٹ، درد اور سوجن کے لیے بھی اچھا ہے۔
سہاگے کے مختلف استعمال ۔
سہاگے کو استعمال سے قبل ہلکی آنچ پر توے پر بھون لیں، بعد ازاں اسے پیس لیں، یہ پاؤڈر کی شکل اختیار کر لے گا، اب اس باریک سہاگے کو تھوڑی سی مقدار میں کان میں ڈالیں اوپر سے چند قطرے لیموں ڈال دیں، اس سے کان کی میل باہر آجائے گی اور کان کی صفائی ممکن ہو گی۔
ٹھنڈ لگنے کے باعث اگرسینے میں بلغم بن جائے تو سہاگہ کا استعمال کیا جا سکتا ہے، سہاگہ بلغم کو نکالتا ہے۔ اگر بچوں کے سینے پر بلغم جما ہے تو آدھا چمچ سہاگہ اور 4 سے 5 چمچ شہد مکس کر لیں اور پھر ایک چنے کے دانے کے برابر بچے کو چٹائیں۔ قے کی صورت میں سارا بلغم باہر آ جائے گا ۔
سہاگہ معدہ کی کئی بیماریوں سمیت کھانسی اور دمہ میں بھی مفید ہے۔ اگر بچہ دودھ نکالتا ہو یا پیٹ پھولنے کی شکایت ہو تو ایسے میں سُہاگہ ایک مشہور گھریلو دوا ہے، سہاگے کو توے پر بُھون کر اسے باریک پیس کر رکھ لیں، ضرورت کے وقت بچّے کو آدھی آدھی چٹکی دن میں دو سے تین بار چٹائیں۔
سُہاگہ بُھنا ہوا 12 گرام، مُلیٹھی 24 گرام باریک پیس کر 120 گرام خالص شہد میں مِلا لیں، موسم سرما کے دوران اس مرکب کو گھر کا ہر افراد کھائے، اس عمل سے بلغمی کھانسی اور دمہ کو فائدہ ہوگا۔ سُہاگہ بُھنا ہوا 12 گرام، رائی 32 گرام کو باریک پیس کر مکس کر کے رکھ لیں، اب اسے روزانہ صبح کو ایک ایک گرام کی مِقدار میں کھائیں، یہ بڑھے ہوئے پتے کو کم کرنے اور بھوک لگانے کے لیے مفید ہے۔
جِلدی بیماری داد اور چنبل کے علاج کے لیے پسے ہوئے سُہاگے کو لیموں کے رس میں ملا کر داد یا چنبل سے متاثرہ جگہ پر لگائیں، اس عمل سے جِلدی بیماری میں جَلد افاقہ ہوگا۔
Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Suhaga Ke Fawaid and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Suhaga Ke Fawaid to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.
سہاگہ کے فوائد - دادی، نانی کی پسندیدہ اورآزمودہ دوا "سہاگہ"۔ کئی بیماریوں کا آسان علاج جو اب بھلا دیا گیا ہے
سہاگہ کے فوائد - دادی، نانی کی پسندیدہ اورآزمودہ دوا "سہاگہ"۔ کئی بیماریوں کا آسان علاج جو اب بھلا دیا گیا ہے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ سہاگہ کے فوائد - دادی، نانی کی پسندیدہ اورآزمودہ دوا "سہاگہ"۔ کئی بیماریوں کا آسان علاج جو اب بھلا دیا گیا ہے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔