اگر آپ کو بھی ہر کھانے کے بعد دانتوں میں تیلی مارنے کی عادت ہے تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ۔۔۔

ہم نے بہت سے افراد کو دیکھا ہوگا کہ وہ کھانا کھانے کے بعد دانتوں میں ذرات پھنس جانے کی شکایت کرتے ہیں جس پر وہ خلال یا ماچس کی تیلی کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ذرات نکل آئیں۔

ہم میں سے بہت سے لوگ اس وقت خلال کرتے ہیں جب وہ مشکل میں ہوں یعنی دانت میں پھنسی کوئی شے انھیں پریشان کر رہی ہو جبکہ کئی افراد کو دانت میں تیلی مارنے کی عادت ہوجاتی ہے۔

تاہم اگر آپ کو بھی ہر کھانے کے بعد دانتوں میں تیلی مارنے کی عادت ہے تو فوراً اسے ترک کردیں ورنہ یہ آپ کو موت کے منہ میں بھی لے جا سکتی ہے۔

دراصل ہوتا یہ ہے کہ جب کھانے کا کوئی ذرہ آپ تیلی کی مدد سے دانت سے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں تو تیلی چونکہ لکڑی سے بنی ہوتی ہے لہٰذا اسکا ٹکڑا ٹوٹ کر آپ کے دانت میں پھنس سکتا ہے جس سے منہ اور دانتوں کو بڑے انفیکشن کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

یہاں ہم آپ سے ایک بندے کی کہانی شئیر کرتے چلیں جو تقریباً موت کے منہ سے جا کر واپس آیا تھا۔

ایک شخص جس کی عمر تقریباً 40 سے 45 کے درمیان تھی، پاپ کارن کھاتے ہوۓ ایک ٹکڑا اس کے دانتوں میں پھنس گیا، اس نے ہر ممکن کوشش کر لی لیکن ٹکڑا دانتوں سے نہ نکلا۔ بار بار خلال مارنے کے سبب اس کے مسوڑھے زخمی ہوگئے جس سے ان میں انفیکشن ہوگیا۔

تاہم مسوڑھوں کے انفیکشن میں ہونے والے بیکٹیریا خون کے بہاؤ کے ذریعے جسم کے دوسرے حصّوں میں پھیل جاتا ہے، اس شخص کے ساتھ بھی یہ ہی ہوا۔ اس کا انفیکشن خون کے ذریعے دل تک پھیل گیا جس کے نتیجے میں اسے ٹھنڈے پسینے آنے لگے ساتھ ہی سر میں درد رہنے لگا، اسپتال پہنچنے پر پتہ چلا کہ انفیکشن دل تک پھیل گیا ہے۔

دل کا کامیاب آپریشن کیا گیا، خوش قسمتی سے یہ شخص بچ گیا لیکن اس نے ایک بڑی مشکل کا سامنا کیا۔
لہٰذا اگر آپ کو بھی یہ عادت ہے تو اسے چھوڑ دیں۔ اس کے بجاۓ آپ دانتوں میں برش کریں یا بنا تاخیر کیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Danto Main Teeli Marne Ke Nuqsanat

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Danto Main Teeli Marne Ke Nuqsanat and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danto Main Teeli Marne Ke Nuqsanat to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Sumaya  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   3413 Views   |   18 Jan 2022
About the Author:

Sumaya is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Sumaya is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 09 October 2024)

اگر آپ کو بھی ہر کھانے کے بعد دانتوں میں تیلی مارنے کی عادت ہے تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ۔۔۔

اگر آپ کو بھی ہر کھانے کے بعد دانتوں میں تیلی مارنے کی عادت ہے تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ۔۔۔ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اگر آپ کو بھی ہر کھانے کے بعد دانتوں میں تیلی مارنے کی عادت ہے تو ایک بار یہ خبر ضرور پڑھ لیں ورنہ۔۔۔ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔