کپڑے دھونے کے لیے سرف کتنا استعمال کرتے ہیں ؟ جانیں کپڑے دھونے سے متعلق 4 ایسی چیزیں جو اکثر لوگ نہیں جانتے

کپڑے دھونا ایک بہت مشکل کام لگتا ہے کیونکہ اس سے تھکن میں اضافہ ہوجاتا ہے، جس کی وجہ سے کپڑے بھی ٹھیک سے نہیں دھل پاتے۔
کپڑے دھونے کے دن کو 'لانڈری ڈے' بھی کہا جاتا ہے۔ لیکن پاکستان میں اس دن کو مشین لگانے کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے۔
جیسا کہ ہم پرانے وقتوں سے کپڑے دھوتے آرہے ہیں اور ایسا کرنا ضروری بھی ہے تا کہ پاک و صاف دکھائی دے سکیں۔
لیکن کپڑے دھونے سے متعلق چند چیزیں ایسی بھی ہیں جو ہم جانتے ہوئے بھی غلط کر رہے ہوتے ہیں۔ وہ غلطیاں کونسی ہیں آیئے جانتے ہیں تاکہ اگلی بار کپڑے دھوتے وقت آپ کے لیے آسانی پیدا ہوسکے۔

1- ایک ہی دن میں ڈھیروں کپڑے دھونا

اکثر خواتین نے ہفتہ اور اتوار کا دن کپڑے دھونے کے لیے مقرر کر رکھا ہوتا ہے اور اس میں پورے ہفتے کے ڈھیروں کپڑے جمع ہوجاتے ہیں تو ایسی صورتحال میں اگر خواتین میلے کپڑوں کے انبار سے بچنا چاہتی ہیں تو روزانہ یا ایک دن چھوڑ کے تھوڑا وقت نکال کر تھوڑے تھوڑے کپڑے دھولیں تو کپڑوں کے پہاڑ جیسے انبار سے بچا جا سکتا ہے۔

2. واشنگ مشین کو صاف نہ رکھنا

کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ نے کپڑے دھوئیں ہوں اور اس کے باوجودان میں عجیب بو آ رہی ہو؟ ایسا واشنگ مشین صاف نہ کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔ لہٰذا اپنی واشنگ کو ایک بار اچھی طرح دھو لیں تا کہ اگلی بار کپڑوں سے بدبو نہ آئے۔

3. نم کپڑوں کو مشین میں زیادہ دیر تک چھوڑ دینا

ہم بعض اوقات واشنگ مشین میں موجود کپڑوں کو رکھ کر بھول جاتے ہیں۔ انہیں زیادہ دن چھوڑنا نہ صرف غیر صحت مند ہے بلکہ انہیں دھونے کے مقصد کو بھی خراب کر دیتا ہے۔ خیال رکھیں کہ کپڑے چند دیر کے لیے واشنگ مشین میں رکھیں اس کے بعد انہیں فوراً نکال کر سوکھنے کے لیے ٹانگ دیں۔

4- بہت زیادہ یا بہت کم ڈٹرجنٹ کا استعمال

کپڑے دھونے کے لیے کتنا ڈٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں؟ بعض اوقات ، ہم بہت زیادہ تو کبھی بہت کم ڈٹرجنٹ استعمال کرتے ہیں اور اس کی صحیح مقدار کا بہت سی خواتین کو معلوم نہیں ہوتا۔ سرف کی مناسب مقدار ہی کپڑوں کو اچھا اور صاف بناتی ہے۔

Kapray Dhony Ka Sahi Tarika

Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Kapray Dhony Ka Sahi Tarika and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kapray Dhony Ka Sahi Tarika to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Parvez  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   12567 Views   |   11 Jun 2022

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. KFoods.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

About the Author:

Parvez is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Parvez is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 November 2024)

کپڑے دھونے کے لیے سرف کتنا استعمال کرتے ہیں ؟ جانیں کپڑے دھونے سے متعلق 4 ایسی چیزیں جو اکثر لوگ نہیں جانتے

کپڑے دھونے کے لیے سرف کتنا استعمال کرتے ہیں ؟ جانیں کپڑے دھونے سے متعلق 4 ایسی چیزیں جو اکثر لوگ نہیں جانتے ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کپڑے دھونے کے لیے سرف کتنا استعمال کرتے ہیں ؟ جانیں کپڑے دھونے سے متعلق 4 ایسی چیزیں جو اکثر لوگ نہیں جانتے سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔