عام طور پر کھانے پینے کی چیزیں لوگ کھانے کے لیے ہی استعمال کرتے ہیں، تاہم کچھ ایسی شخصیات بھی ہیں جو کہ انہیں نظر اتارنے کے لیے استعمال کرتی ہیں۔
عمران خان:
پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ اور وزیراعظم پاکستان عمران خان اپنے ہاتھ میں ایک تسبیح رکھتے ہیں جس پر مسلسل کچھ پڑھ رہے ہوتے ہیں۔خان صاحب کا یہ وظیفہ انہیں دشمن پر حاوی ہونے میں، خطرات سے نمٹنے میں اور حفاظت کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
سلمان خان:
مشہور بھارتی اداکار سلمان خان ویسے تو کافی مشہور ہیں لیکن بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ سلمان ایک ایسا بریسلٹ اپنے ہاتھ میں پہنتے ہیں جس میں فروزاں پتھر نسب ہوتا ہے۔
یہ پتھر نہ صرف کافی مہنگا ہوتا ہے بلکہ لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ پتھر آپ کی زندگی پر اثر انداز ہوسکتا ہے۔
مریم نواز شریف:
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز ویسے تو اپنی حفاظت کرنا جانتی ہیں مگر جلسے جلوس میں وہ امام ضامن پہنتی ہیں، جلسے جلوسوں میں جہاں لاتعداد لوگ موجود ہوتے ہیں وہیں کئی خطرات بھی موجود ہوتے ہیں، ایسے میں امام ضامن کو حفاظتی حسار کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے، اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ بری نظر سے بچاؤ میں امام ضامن کار آمد ہو سکتا ہے۔
شلپا شیٹھی:
شلپا شیٹھی بھارتی فلمی دنیا کا ایک معروف نام ہے۔ شلپا شیٹھی بھی اپنے ہاتھ میں ایک لاکٹ پہنے رکھتی ہیں، اس لاکٹ میں آنکھ کا نشان موجود ہوتا ہے جسے نظر سے بچاؤ کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ آنکھ والا نشان بری نظر اور بری چیزوں سے حفاظت کرتا ہے۔
شلپا شیٹھی بھی اپنی حفاظت کے لیے اس آنکھ کے نشان کا استعمال کرتی ہیں۔
مریم اورنگزیب:
مریم اورنگزیب پاکستان مسلم لیگ ن کی ایک اہم رہنما ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہوئی تھی، اس ویڈیو میں مریم کی والدہ مریم کی حفاظت کے لیے انڈوں کو ان کے سر تا پیر لگا رہی ہیں یہ عمل وہ کئی مرتبہ دہرا رہی ہیں۔
اکثر لوگ اس عمل کا استعمال بری نظر اور بری چیزوں کے خلاف کرتے ہیں۔ یہ دیسی ٹوٹکا مریم کی والدہ بھی استعمال کرتی ہیں۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mashoor Shaksiyat Nazar Kese Utarty Hain and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mashoor Shaksiyat Nazar Kese Utarty Hain to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.