Danish Taimoor Criticized for Kidnapping His Heroine Again
"دانش تیمور ہمیشہ امیر لڑکے کا کردار ادا کرتا ہے جو اپنی پسندیدہ لڑکی کو اغوا کر لیتا ہے۔ خدا کے لیے، ایک بار تو اسے غریب دکھا دو!"
"ہر ڈرامے میں یہی کرتا ہے، اپنی پسند کی لڑکی کو اغوا! کیا اسے خود بوریت محسوس نہیں ہوتی؟"
"وہی کہانی، وہی کردار، وہی اداکاری! کوئی عام آدمی کی زندگی پر بھی ڈرامہ بنا لو، بس امیروں کی کہانیاں مت دکھاؤ!"
پاکستان کے کامیاب ترین اداکار دانش تیمور کا نیا ڈرامہ "من مست ملنگ" شائقین میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے، لیکن ساتھ ہی انہیں شدید تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑ رہا ہے۔
حالیہ قسط نمبر 6 میں دانش تیمور کے کردار کبیر خان نے ایک بار پھر ہیروئن ریا (جسے سحر ہاشمی ادا کر رہی ہیں) کو اغوا کر لیا، اور یہ سین دیکھتے ہی ناظرین نے اپنا غصہ سوشل میڈیا پر نکالنا شروع کر دیا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ دانش تیمور ہر ڈرامے میں ایک ہی جیسے کردار میں نظر آتے ہیں۔ وہ ایک امیر آدمی کا رول ادا کرتے ہیں، جو کسی غریب یا معصوم لڑکی کو پسند کر کے اسے زبردستی اپنے ساتھ لے جاتا ہے۔ صارفین نے یہ بھی شکایت کی کہ وہ بار بار ایک ہی جیسے اسکرپٹ اور کردار کا انتخاب کر رہے ہیں، جس سے ان کا اداکاری کا دائرہ محدود ہو رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر موجود بیشتر صارفین نے اتفاق کیا کہ دانش تیمور کو اب مختلف قسم کے کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔ کچھ نے مطالبہ کیا کہ انہیں ایسے ڈرامے میں کاسٹ کیا جائے جہاں وہ عام انسان کا کردار نبھائیں، جس میں نہ کوئی بے تحاشہ دولت ہو، نہ اغوا کے سین ہوں، اور نہ ہی زبردستی کے رومانوی لمحات۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Danish Taimoor Criticized For Kidnapping His Heroine Again and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Danish Taimoor Criticized For Kidnapping His Heroine Again to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.