ایک ماں اپنے بچے کی خاطر پوری دنیا سے لڑ سکتی ہے یہ تو آپ نے سنا ہی ہوگا، لیکن آج ہم جس عورت کی کہانی آپ کو سنانے جا رہے ہیں اس نے یہ سچ کر دکھایا۔
ہوا کچھ یوں کہ، انگلینڈ میں ایک عورت کو سرکاری ہدایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ وہ اپنے 7 سالہ بیٹے کی قبر کے اردگرد کی سجاوٹ کو ہٹا دے کیونکہ یہ قواعد و ضوابط کیخلاف ہے۔ تاہم، خاتون نے اس پر عمل کرنے سے انکار کردیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، 29 سالہ 'شارنا اینڈریوز' کا چھوٹا بیٹا 'ینگ ہیری لی اینڈریوز' دمہ کے شدید دورے کی وجہ سے فروری 2022 میں انتقال کر گیا تھا۔ جس کے بعد شارنا نے اپنی بیٹی کے ساتھ مل کر لکڑی کی ایک باڑ کو ہاتھ سے پینٹ کرکے بیٹے کی قبر کے پاس لگا دیا۔
مگر گزشتہ ماہ شارنا کو گلوسیسٹر سٹی کونسل کی طرف سے ایک خط موصول ہوا، جس میں رنگین باڑ اور قبر کی سجاوٹ کو ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا کیونکہ یہ قواعد و ضوابط کی کیخلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔
جس پر بچے ی ماں کا کہنا تھا کہ، میں نے اپنے بیٹے کیلیئے سٹی کونسل کے اس قانون سے لڑنے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ قبر کی سجاوٹ میرے 7 سالہ بیٹے کی خوش مزاجی اور چلبلی شخصیت کی نمائندگی کرتی ہے۔
اس سے قبل 11 خاندانوں کو اپنے عزیزوں کی قبروں سے سجاوٹ ہٹانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Mother Receive Notice To Remove Decorative Fence Around Son Grave and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Mother Receive Notice To Remove Decorative Fence Around Son Grave to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.
About the Author:
Salwa Noor is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Salwa Noor is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.