Who Is the Lone Survivor From Hyderabad Who Escaped The Madinah Bus Accident
سعودی عرب کے شہر مدینہ کے قریب پیر کی رات پیش آنے والا حادثہ متعدد خاندانوں کو اُجڑنے پر مجبور کر گیا۔ مکہ سے مدینہ جانے والی بس میں سوار 46 عمرہ زائرین میں سے 45 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ صرف ایک نوجوان 24 سالہ محمد عبدالشعیب معجزاتی طور پر زندہ بچ نکلا۔
حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے شعیب کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ سفر کے دوران ڈرائیور کی نشست کے قریب بیٹھا تھا۔ مکہ سے روانگی کے بعد اس نے ڈرائیور کے ساتھ بات چیت شروع کر دی تاکہ وقت کٹ سکے۔ اسی جاگتی حالت نے اس کی زندگی بچا لی۔ جیسے ہی بس کی ڈیزل ٹینکر سے ٹکر ہوئی، شعیب اور ڈرائیور نے جھٹ سے کھڑکی کے ذریعے چھلانگ لگا کر جان بچائی۔
چند سیکنڈ بعد ہی پوری بس آگ کا گولا بن چکی تھی— اتنی خوفناک آگ کہ کسی دوسرے مسافر کو ہلنے یا چیخنے کا بھی موقع نہ ملا۔
شعیب کے قریبی رشتے دار محمد تحسین نے ہندوستان ٹائمز کو بتایا، صبح ساڑھے پانچ بجے شعیب نے فون کرکے کہا کہ وہ زندہ بچ گیا ہے، مگر باقی سب شعلوں میں گھِر گئے۔ اس کے بعد ہم اس سے رابطہ نہیں کر پائے، بعد میں معلوم ہوا کہ اسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
نجی کمپنی میں ملازمت کرنے والا شعیب اس بار اپنے والد عبدالقدیر، والدہ غوثیہ بیگم، دادا محمد مولانا اور چچا کے اہلِ خانہ سمیت عمرہ کی سعادت کے لیے سعودی عرب آیا تھا۔
تحسین کے مطابق حادثے کے فوراً بعد شعیب نے مکہ میں موجود اپنے علاقے کے لوگوں میں سے ایک کو فون کر کے دل دہلا دینے والی خبر دی کہ اس نے ایک ہی لمحے میں اپنے والدین، دادا اور چچا کے پورے گھرانے کو کھو دیا۔
کھڑکی سے چھلانگ لگانے کے باعث شعیب شدید زخمی ہوا اور اب مدینہ کے ایک جرمن اسپتال کے آئی سی یو میں زیرِ علاج ہے، جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
Discover a variety of News articles on our page, including topics like Who Is The Lone Survivor From Hyderabad Who Escaped The Madinah Bus Accident and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Who Is The Lone Survivor From Hyderabad Who Escaped The Madinah Bus Accident to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.