خواتین کے ہاتھ اکثر پھٹے پھٹے رہتے ہیں اور بعض خواتین کے ہاتھ تو اتنے زیادہ سخت ہوتے ہیں کہ جو بھی ان سے ہاتھ ملائے تو ان کے ہاتھوں کی سخت جلد محسوس ہوتی ہے، مگر اکثر خواتین کے ہاتھوں کی جلد سخت اس لئے ہوتی ہے کیونکہ وہ تقریباً روزانہ ہی صابن سے یا ڈش واشنگ بار سے برتنوں کو دھوتی ہیں۔ ان میں بیٹا مافورسینک تھائی ایگزفارسیکا مالیکیولز ہوتے ہیں جو جلد کو سخت کر دیتی ہے، اسی لئے اکثر ڈاکٹر بھی آپ کو وہی صابن استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جن میں کیفورلک ایسڈ ہو، جوکہ جلد کو سخت ہونے سے بچاتے ہیں۔
لیکن آج ہم کے فوڈز میں ڈاکٹر بلقیس کی ہاتھوں کی سخت جلد کو نرم و ملائم اور پھٹے ہاتھوں کو خوبصورت بنانے کا طریقہ بتانے جا رہے ہیں، جس کا استعمال جلد ہی آپ کے ہاتھوں کو حسین بنادے گا۔
ٹپس:
٭ ایک چمچ مکھن، ایک گرام کافور کا پاؤڈر اور ایک گرام سہاگہ پاؤڈر کو اچھی طرح مکس کرکے ایک ملائم سا پیسٹ تیار کرلیں۔
٭ اس پیسٹ کو ہاتھوں پر لگائیں، جب بھی برتن دھوئیں، ہاتھوں کو خشک کرنے کے بعد یہ پیسٹ لگائیں۔ رات کو سونے سے قبل اس کو لازمی استعمال کریں۔
اس سے خراب اور سخت ہاتھ بھی نرم ہوں گے، ساتھ ہی ہاتھوں کی رنگت بھی نکھرے گی، اور اگر اس کو اپلائی کرنے کے بعد جلد پر خآرش محسوس ہو تو آپ کو اس میں گلاب کا عرق اور دودھ شامل کرکے لگائیں۔