کھانے کے بعد کچھ لوگوں کو پیٹ پھولنے اور گیس بننے کی اتنی زیادہ شکایت ہوتی ہے کہ وہ اپنا وزن اچانک ہی بہت زیادہ محسوس کرنے لگتے ہیں۔ دراصل کھانوں کے غذائی اجزاء میں کچھ ایسے عناصر ہوتے ہیں جو کیمیکل ری ایکشن کے بعد ہمارے جسم کے لئے سازگار نہیں ہوتے اور یہ تکلیف پیدا ہوجاتی ہے۔ اس آرٹیکل میں ایک آسان ترکیب بتائی جارہی ہے جس سے اس تکلیف کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اجوائن کی ہربل چائے
یہ ایسی چائے ہے جس کو اگر ہر کھانے کے بعد پی لیا جائے تو بدہضمی اور گیس کے مسئلے پر بہت حد تک قاو پایا جاسکتا ہے۔ اس کے لئے ایک کھانے کا چمچ اجوائن، ایک چمچ زیرہ اور ایک چمچ سونف کو ایک لیٹر پانی میں ابالیں اور تقریباً پانچ سے سات منٹ تک دھیمی آنچ پر پکائیں اور چھان کر ایک کپ پی لیں۔ بچی ہوئی چائے کو گرم کرکے دوبارہ استعمال کیا جاسکتا ہے۔
نوٹ
یہ ایک ہربل چائے ہے جس کے کوئی نقصانات نہیں لیکن کچھ لوگوں کو مختلف چیزوں سے الرجی ہوسکتی ہے اس لئے بہتر یہی ہے کہ کسی بھی چیز کے استعمال سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرلیا جائے۔