پہلے کالا رنگ اور اب گوری ہوگئی ۔۔ نیہا ککڑ کتنی بدل گئیں، پُرانی تصاویر پر مداحوں کے دلچسپ کمنٹس

نیہا ککڑ بھارت کی مشہور گلوکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنی آواز اور دلکش ہنسی کی وجہ سے نام کمایا۔ یہ انڈین آئیڈیل کے پلیٹ فارم سے انڈسٹری میں داخل ہوئیں اور آہستہ آہستہ کامیابی کی جانب گامزن ہوگئیں۔ اس وقت نیہا انڈین آئیڈیل کے ایک شو میں بطور جج اپنے فرائض نبھا رہی ہیں لیکن اس شو میں بھی یہ ہر وقت ہی تنقید کا شکار رہتی ہیں۔

گذشتہ دنوں نہیا نے ایک گجراتی گلوکارہ کا پرانا گانا اپنے انداز سے گایا جس پر ان کو نہ صرف بھارت بلکہ پوری دنیا میں ان کے چاہنے والوں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔ کیونکہ ہر پرانا گانا نئے انداز میں مناسب نہیں لگتا۔

اس کے علاوہ ریئیلٹی شو میں نیہا ہر کسی کے ساتھ رو پڑتی ہیں یا کبھی اپنے پرانے وقت پر آنسو بہالیتی ہیں۔ یہ ایک ہمدردانہ رویہ ہے لیکن سوشل میڈیا پر ان کا یہ عمل بھی ٹرول شکار بنا۔

گانے پر مذاق اڑاتے ہوئے کسی صارف نے نیہا کی اس وقت کی تصویر شیئر کردی جب یہ ٹی وی پر پہلی مرتبہ پر آئی تھیں۔ اس تصویر پر لوگوں نے کمنٹ کرتے ہوئے کہا:

"ہم بدصورت یا کالے نہیں ہوتے، بس ہم غریب ہوتے ہیں۔ اس لیے غربت میں شکل کچھ معصوم اور امیری میں پُرکشش نظر آتے ہیں۔"

نیہا کا رنگ پہلے گہرا گندمی تھا اور یہ قد میں بھی چھوٹی لگتی تھیں لیکن جیسے جیسے وقت گزرتا گیا یہ مشہور ہوتی گئیں اور اب 8 ماہ کے اندر تو یہ بہت زیادہ بدل گئی ہیں۔ ان کا رنگ بھی گورا ہوگیا ہے اور یہ دکھنے میں زیادہ پیاری لگنے لگی ہیں۔

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   1542 Views   |   01 Oct 2022
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about پہلے کالا رنگ اور اب گوری ہوگئی ۔۔ نیہا ککڑ کتنی بدل گئیں، پُرانی تصاویر پر مداحوں کے دلچسپ کمنٹس and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (پہلے کالا رنگ اور اب گوری ہوگئی ۔۔ نیہا ککڑ کتنی بدل گئیں، پُرانی تصاویر پر مداحوں کے دلچسپ کمنٹس) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.