زیادہ تر ایسا ہوتا ہے کہ دہی جمنے کے بعد پانی چھوڑ دیتی ہے یا پھر بہت زیادہ ہی کھٹی ہوجاتی ہے۔ ایسے میں وہ مزہ نہیں دیتی اور نہ ہی زیادہ دن چل پاتی ہے۔ اسی لیئے کہتے ہیں دہی جمانا تو آسان ہے لیکن دہی کو صحیح طرح جمانا مشکل ہے۔
اور رمضان میں تو دہی کا استعمال عام دنوں کے مقابلے بڑھ جاتا ہے اور لوگ زیادہ سے زیادہ دہی کھاتے ہیں تاکہ صحت مند رہ سکیں۔ سحر و افطار میں دہی کے استعمال کی وجہ کچھ لوگ ایک ساتھ زیادہ دہی لا کر فریج میں رکھ لیتے ہیں۔جو اکثر کھٹی پڑجاتی ہے، پھر چاہے وہ بازار سے خریدی گئی ہو یا گھر میں بنائی گئی ہو۔
آج ہم اسی حوالے سے آپ کو بتائیں گے کہ کون سی ایک چیز ڈالنے سے دہی پانی نہیں چھوڑتی، اور زبیدہ آپا دہی کی کھٹاس دور کرنے کا کون سا ٹوٹکا بتاتی تھیں؟
دہی کا پانی نہ چھوڑنا/ گاڑھی دہی جمانا:
۔ دہی جماتے وقت، جب ہم دودھ کو ابال کر ٹھنڈا کرتے ہیں اس وقت دودھ میں دہی ڈالنے سے پہلے ایک پیالی میں تھوڑا سا دودھ لیکر اس میں 1 چمچ کارن فلور ڈال کر ملائیں، اور پھر اسے دودھ میں مکس کردیں۔
۔ اسکے بعد دوسری پیالی میں تھوڑا سا دودھ لیکر اس میں 1 چمچ دہی ڈالیں، اور دودھ میں شامل کردیں۔ اب دودھ کو بیٹر کی مدد سے اچھے سے پھینٹیں اور اسے تھال میں ڈال کر جمنے تک رکھ دیں، نیچے فریج میں بھی رکھ سکتی ہیں۔
دہی کو کھٹا ہونے سے بچانا:
زبیدہ آپا دہی کو کھٹا ہونے سے بچانے کے لئے کیا طریقہ بتاتی تھیں جو بہت کارآمد ہے، جس کے استعمال سے 7 دن تک دہی کھٹا نہیں ہوتا ہے۔
۔ دہی میں آپ پاؤڈر والا دودھ دہی کی مقدار کے ایک چوتھائی حصے کے برابر ڈال کر اچھی طرح مکس کر کے رکھ دیں۔ اس طریقے سے آپ کی دہی کھٹی نہیں ہوگی کیونکہ سوکھے دودھ میں سکروز اور لیکٹوز شامل ہوتے ہیں جس کی وجہ سے کھٹا پن جلدی نہیں آتا۔
۔ دہی جمانے کے بعد اس میں ایک چمچ بیکنگ سوڈا ڈال دیں، دہی کبھی کھٹی نہیں ہوگی۔
۔ اگر بازار سے دہی لائیں تو اس میں بھی بیکنگ سوڈا ڈال کر چھوڑ دیں، یہ کبھی خراب نہیں ہوگی۔
Discover a variety of Tips and Totkay articles on our page, including topics like Dahi Pani Chor Deti Hai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Dahi Pani Chor Deti Hai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.