خواتین کے لئے لونگ میں چھپے 6 ایسے راز جو کردیں ان کی بڑی مشکل آسان

خواتین کو اپنی صحت کا ہرحال میں خیال رکھنا چاہیئے کیونکہ اگر خواتین بیمار پڑ جائیں تو گھر کے کچن کا نظام بھی رک جاتا ہے۔ اسی لئے کچن کو دیکھتے ہوئے اس میں استعمال ہونے والی چیزوں سے افادیت حاصل کی جائے یہ سب سے اہم ہے۔
لونگ آپ پکوان بنانے میں ضرور استعمال کرتی ہیں مگر آپ اگر یہ جان لیں کہ محض خواتین کے مسائل میں لونگ کس طرح اور کس قدر مفید ہے تو یہ آپ کی صحت کے لئے بہت مفید ہے۔ لونگ میں وٹامن سی، فائبر، مینگنیز، اینٹی آکسیڈنٹ ایجنٹ اور وٹامن بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

فوائد :

• اکثر خواتین کو کھانا دیر سے ہضم ہونے کی شکایت رہتی ہے ایسے میں لونگ آپ کے معدے کو طاقت دیتی ہے، کھانا جلد ہضم کرنے میں مدد دیتی ہے ساتھ ہی قبض کی شکایتوں سے بچاتی ہے۔
• خواتین کو دورانِ حمل دانتوں کے درد کی شکایت رہتی ہے اور بہت تکلیف دہ ہوتی ہے ایسے میں آپ کا استعمال کریں یا صرف منہ میں رکھ کر اس کا پانی جذب کریں یہ بہت کارآمد ہے۔
• لونگ کا استعمال آپ کے جگر کو صاف کرتا، مضبوط بناتا اور جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج میں آسانی پیدا کرتی ہے۔
• لونگ اینٹی آکسیڈنٹ ہے، اسی وجہ سے مسوڑوں کے انفیکشن، منہ کے چھالوں میں مفید ہے۔
• خواتین کو شوگر بڑھنے سے وزن بڑھنے کی شکایت مردوں کے مقابلے زیادہ ہے اور لونگ کو کھانے سے شوگر کنٹرول رہتی ہے۔
• جوڑوں اور گھٹنوں کے درد کے لئے لونگ کھائیں اور اس کا تیل لگا کر گھٹنوں پر مساج کریں۔

استعمال کیسے کریں؟

روزانہ ایک لونگ کسی بھی وقت منہ میں رکھ لیں اور اس کا پانی پی لیں۔
لونگ کا پاؤڈر سادے پانی سے پھانک لیں۔
لونگ کی چائے بنا کر پی لیں یہ بھی فائدہ مند ہے۔
نوٹ : یہ ایک عام معلومات ہے مزید معلومات کے لیے ڈاکٹر سے رجوع کریں۔

Khwateen Ke Liye Long Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Khwateen Ke Liye Long Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Khwateen Ke Liye Long Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Shaista  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   7913 Views   |   28 May 2021
About the Author:

Shaista is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Shaista is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 26 December 2024)

خواتین کے لئے لونگ میں چھپے 6 ایسے راز جو کردیں ان کی بڑی مشکل آسان

خواتین کے لئے لونگ میں چھپے 6 ایسے راز جو کردیں ان کی بڑی مشکل آسان ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ خواتین کے لئے لونگ میں چھپے 6 ایسے راز جو کردیں ان کی بڑی مشکل آسان سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔