اگر کبھی کبھار سرمیں درد ہو تو ہم کوئی دوائی کھاکر اس پر قابو پالیتے ہیں لیکن اگر ایسا مستقل بنیاد پر ہوتو پھر یقیناًہمارے جسم میں کسی ایک ایسی وٹامن کی کمی ہے جس کی وجہ سے بار بار سردرد یا میگرین (درد شقیقہ)کی شکایت ہورہی ہے ۔
حال ہی میں ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگرہمارے جسم میں وٹامن بی کی کمی رہے تو اکثر ہمارے سر میں درد رہنے لگتی ہے ۔
تحقیق میں 52ایسے لوگوں کو شامل کیا گیا جن کے سرمیں اکثر درد رہتی تھی یا انہیں میگرین کا مسئلہ درپیش تھا ۔ماہرین نے ان میں سے آدھے افراد کو وٹامن بی والی غذائی دیں اور یہ بات مشاہدے میں آئی کہ جن لوگوں نے وٹامن بی کھائی ان کے سردردمیں50فیصد کمی واقع ہوئی ۔
ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگر آپ کے سر میں درد رہتا ہے تو آپ کو بھی چاہیے کہ وٹامن بی6، بی12اور فولک ایسڈ کو زیادہ استعمال کریں ۔ آپ کو چاہیے کہ ایسی غذائی بکثرت کھائیں جن میں اوپر بیان کی گئیں وٹامنز موجود ہوں ۔ ایسی غذائیں ذیل میں بتائی جارہی ہیں تاکہ ان کے استعمال سے آپ آئندہ سردرد سے محفوظ رہ سکیں ۔
خشک اور تازہ پھل ، پالک ، انڈے ، مچھلی ، گوشت، چاول ، مرغی ، کلیجی ، دہی ، دودھ ، مونگ پھلی
Though vitamins are very important for our health but you know there is a vitamin whose lackness can cause continuous pain in the head. If sometimes, we feel the pain, we try to control it by taking medicines but if it is continued, then certainly there is some other problem. Mostly, deficiency of vitamin B causes repeated headache or migraine.
It was revealed in the finding of a recent research. What was more revealed in the study, here it is. Read more about this vitamin and explore foods rich in vitamin B.