شوہر کو ہمیشہ تازہ روٹی بنا کر کھلائی اور خود باسی ۔۔ گلوکارہ نیرہ نُور کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو ہر عورت کے لئے مثالی نمونہ ہیں

گلوکارہ نیرہ نور کو بلبلِ پاکستان کے نام سے یاد کیا جاتا ہے ان کا انتقال گذشتہ ماہ کراچی میں ہوا تھا۔ جس پر شوبز ستارے ہی نہیں ہر آنکھ افسردہ ہے کیونکہ ایک ایسی آواز پاکستان سے بچھڑ گئی جس نے نہ صرف گیت، نغمے گائے بلکہ غزل اور قومی ترانوں سے لوگوں کے دلوں میں جگہ بنائی۔

نیرہ نور کی زندگی خواتین کے لیئے ایک بہترین مثال ہے کیونکہ انہوں نے اپنی پڑھائی سے کوئی سمجھوتہ کیا اور نہ اپنے ہنر اور فن سے کبھی دو رائے اختیار کی۔ اپنی نجی زندگی کو بھی خوب اہمیت دی اور وقت کے ساتھ ساتھ اپنے کام سے کنارہ کشی اختیار کی ، گھر کو مکمل وقت دیا جو کسی بھی شادی شدہ عورت کی زندگی کا ایک اہم موڑ ہوتا ہے جبکہ آپ کو پوری دنیا لیجینڈری شخصیت کے طور پر جانتی ہو۔

نیرہ نور کے متعلق بات کرتے ہوئےا ن کے شہور نے نجی پروگرام میں بتایا کہ: میری بیوی نے مجھے ہمیشہ تازہ روٹی پکا کر دی ہے۔ اسی بات سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ صرف بہترین گلوکارہ نہیں بلکہ ایک بہترین بیوی بھی تھیں جو سب سے پہلے گھر اور شوہر کو ترجیح دیتی تھیں۔ انہوں نے محبت اور تربیت کے ساتھ اپنا گھر سنبھالا اور اپنے دونوں بچوں کو بھی آواز کا ہنر سکھایا۔

نیرہ نور بھارت کے شہر آسام میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے ابتدائی وقت وہیں گزارا۔ اس کے بعد انہوں نے پاکستان ہجرت کی اور یہاں اپنی تعلیم حاصل کی پھر بہترین آواز کے جادو سے سب پر اپنا سحر جاری رکھا۔ نیرہ نور کے والد بہت بڑے تاجر اور مسلم لیگ کے نمایاں کارکن تھے۔ یہاں تک کے پاکستان بننے سے پہلے انھوں نے آسام میں قائداعظم کی میزبانی بھی کی۔ شاید یہی وجہ تھی کہ ان کی بیٹی کے اندر بھی وطن کی محبت کا بے مثال جذبہ موجود تھا۔مختلف مواقع پر نیرہ نور نے خود بھی یہی کہا کہ موسیقی ان کا شوق ضرور ہے لیکن ان کی پہلی ترجیح گھر، شوہر اور بچے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ 2012 کے بعد انھوں نے گائیکی کو خیر باد کہہ دیا تھا۔

نیرہ کھانا کیسا بناتی تھیں؟

نیرہ نور کی آواز جتنی سُریلی تھی وہ کھانا اتنا ہی تیکھا اور سپائسی بناتی تھیں۔ کوئی ایسا موقع نہیں آیا جب انہوں نے اپنے گھر میں کھانا خود نہ بنایا ہو، وہ زیادہ تر اپنے ہاتھ سے بنائے کھانے سب کو کھلانا پسند کرتی تھیں چاہے وہ کوئی مجلس ہو یا کوئی فیملی دعوت۔ انہوں نے ہر میدان میں خود اپنی محنت سے نام بنایا۔

Shohar Ko Hamesha Taza Roti Khilai

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Shohar Ko Hamesha Taza Roti Khilai and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Shohar Ko Hamesha Taza Roti Khilai to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Humaira  |   In News  |   0 Comments   |   7426 Views   |   07 Oct 2022
About the Author:

Humaira is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Humaira is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 November 2024)

شوہر کو ہمیشہ تازہ روٹی بنا کر کھلائی اور خود باسی ۔۔ گلوکارہ نیرہ نُور کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو ہر عورت کے لئے مثالی نمونہ ہیں

شوہر کو ہمیشہ تازہ روٹی بنا کر کھلائی اور خود باسی ۔۔ گلوکارہ نیرہ نُور کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو ہر عورت کے لئے مثالی نمونہ ہیں ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ شوہر کو ہمیشہ تازہ روٹی بنا کر کھلائی اور خود باسی ۔۔ گلوکارہ نیرہ نُور کی ذاتی زندگی سے متعلق کچھ ایسی باتیں جو ہر عورت کے لئے مثالی نمونہ ہیں سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔