جائفل اپنی بھینی خوشبو کی وجہ سے تمام مصالحوں میں ایک الگ اہمیت رکھتی ہے ۔ جائفل کو بہت سے کھانوں میں استعمال کیاجاتا ہے ۔ ایک چٹکی جائفل آپ کے کھانوں میں ایک زبردست خوشبو پیدا کرتی ہے ۔ جائفل کو بہت سی ڈشز میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن جائفل کو بہت سے طبی فوائد کے لیے بھی استعمال کیا جاتا ہے ۔ جہاں اس کے بہت سے طبی فوائد ہیں ، وہیں آپ یہ جان کر بھی خوش ہوں گے کہ جائفل آپ کی جلد کے لیے بھی بہت مفید ہے۔
جھائیوں کا خاتمہ : جائفل کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ جائفل کے اندر جھائیوں اور uneven skin toneکو درست کرنے کے تمام اجزاء موجود ہیں ۔ جھائیاں یا پھر سورج کی تیز شعاعوں سے خراب جلد کو واپس اصلی حالت میں لا کر رنگت نکھارتی ہے ۔یہ آپ کی اسکن ہارمونز کو بہتر کرتی ہے اور ایجنگ کے اثرات بھی کم کرتی ہے ۔ اجزاء : جائفل لیموں کا رس دھی بنانے کا طریقہ : تمام اجزاء کو مکس کرکے اپنے چہرے پر لگائیں ۔ 8سے 10منٹ تک لگا رہنے دیں ۔ اس کے بعد چہرہ ٹھنڈے پانی سے دھولیں اور کوئی بھی کریم لگائیں ۔ بہترین نتائج کے لیے ہفتے میں تین سے چار مرتبہ یہ عمل دھرائیں ۔
چکنی جلد کے لیے : اگر آپ اپنی چکنی جلد سے پریشان ہیں تو اس کا بہترین حل جائفل میں موجود ہے ۔ یہ آپ کو چہرے کے مسام کو بند کرکے کر آئل آنے سے روکتی ہے ، اسی کے ساتھ یہ ایک انتہائی اینٹی بیکٹیریا بھی ہے جو آپ کی جلد کو صاف اور شفاف رکھتی ہے ۔ اجزاء : جائفل شہد بنانے کا طریقہ : دونوں اجزاء کو ملا کر اپنے چہرے پر لگائیں اور 5سے 10منٹ کے لیے چھوڑ دیں ۔ پھر اپنا چہرہ دھولیں ۔ شہد اور جائفل ایک بہترین اینٹی بیکٹیریا ہیں جو آپ کی جلد سے چکنائی ختم کرے اور ایکنی ہونے سے بچائے ۔
جلد کو جوان رکھنے کے لے : جائفل میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی جلد کے مرد ہ سیلز کو ختم کرکے جلد کو جوان اور خوبصورت رکھنے میں مدد کرتے ہیں ۔ ذہنی تناؤ کی وجہ سے جلد پر لائنیں آجاتی ہیں ۔ جائفل میں موجود اجزاء اسٹریس کو ختم کرکے آپ کے چہرے سے یہ لائنیں ختم کرتے ہیں اور جلد کو جوان رکھتے ہیں ۔ اجزاء : جائفل دھی شہد طریقہ : تمام اجزاء کو مکس کرکے اپنے چہر ہ پر لگائیں ۔ 10 منٹ بعد چہرہ دھولیں ۔ آپ نتائج دیکھ کر حیران رہ جائیں گے ۔ ہفتے میں تین بار استعمال کریں ۔
Read Blog about Beauty Benefits of Nutmeg (jaiphal) and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (Beauty Benefits of Nutmeg (jaiphal)) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.