اب ان کی بیٹی گلوکارہ ہے۔۔ بچپن کی دوستی سے شادی کا سفر! کیا آپ اس مشہور شخصیت اور ان کی اہلیہ کو پہچان سکتے ہیں؟

خوش نصیب ہوتے ہیں وہ لوگ جنھیں ان کے دوست میں ہی محبت مل جائے اور پھر وہی محبت نکاح کی صورت عمر بھر کا ساتھ بن جائے۔ تصویر میں موجود اس شخصیت کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا ہے۔ غور سے اس تصویر کو دیکھیں اور اس بچے کو پہچاننے کی کوشش کریں جو اب ملک کے نامور گلوکار ہیں۔ اتنا ہی نہیں بلکہ ان کی بیٹی بھی گلوکارہ ہیں

چلیں اگر آپ نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا دیں کہ نوے کی دہائی سے مشہور ہونے والے ان گلوکار کا تعلق کراچی سے ہے اور اپنے گھر میں یہ واحد گلوکار نہیں بلکہ ان کے دو بھائی بھی مشہور گلوکار ہیں البتہ تینوں کی آواز ایک دوسرے سے ملتی ہے۔

اگر آپ ابھی نہیں پہچان پارہے تو ہم بتا ہی دیں کہ یہ تصویر گلوکار سجاد علی اور ان کی اہلیہ بورین کی ہے۔ یہ تصویر 1989 میں کھینچی گئی جب دونوں چھوٹے تھے۔ سجاد علی اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھتے ہیں کہ “شروعات کیسے ہوئی تھی اور اب کیا ہورہا ہے۔ ہمیں شادی کی سالگرہ مبارک۔ بچپن میں کس نے سوچا تھا“

ساتھ ہی بچپن کی تصویر کے ایک جانب لکھا ہے “تم نارض ہو“ جبکہ دوسری جانب گیت کا دوسرا بول “میرے کتنے پاس ہو“ لکھا ہے۔

سجاد علی اور نورین کی بیٹی زو علی بھی گلوکارہ ہیں اور کوک اسٹوڈیو میں اپنی آواز کا جادو جگارہی ہیں۔

Bachpan Ki Dosti Se Shadi Ka Safar

Discover a variety of News articles on our page, including topics like Bachpan Ki Dosti Se Shadi Ka Safar and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Bachpan Ki Dosti Se Shadi Ka Safar to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In News  |   0 Comments   |   4194 Views   |   14 Nov 2022
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

اب ان کی بیٹی گلوکارہ ہے۔۔ بچپن کی دوستی سے شادی کا سفر! کیا آپ اس مشہور شخصیت اور ان کی اہلیہ کو پہچان سکتے ہیں؟

اب ان کی بیٹی گلوکارہ ہے۔۔ بچپن کی دوستی سے شادی کا سفر! کیا آپ اس مشہور شخصیت اور ان کی اہلیہ کو پہچان سکتے ہیں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ اب ان کی بیٹی گلوکارہ ہے۔۔ بچپن کی دوستی سے شادی کا سفر! کیا آپ اس مشہور شخصیت اور ان کی اہلیہ کو پہچان سکتے ہیں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔