موسم کا پھل “ موسمبی “ بیماریوں کو کیسے دور بھگاتا ہے؟

اللہ تعالیٰ نے اس دنیا کی ہر چیز کو حکمت سے بنایا ہے ہر موسم اور اس کی ضرورت کے اعتبار سے پھل پیدا کیے ہیں تاکہ اس موسم کی ضروریات کے اعتبار سے انسانی جسم کی ضروریات کی تکمیل ہو سکے سردی کے موسم میں اللہ تعالیٰ نے خاص طور پر ایسے پھل پیدا کیے ہیں جو کہ رس دار ہوتے ہیں اس کا سبب یہ ہے کہ سرد موسم میں انسانی جسم کو ایکسٹرا وٹامن سی اور وٹامن کی ضرورت ہوتی ہے اور ان پھلوں میں ان کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے-

ان پھلوں میں کینو ، چکوترہ ، نارنگی اور موسمبی بھی شامل ہے ۔ موسمبی جس کو سوئٹ لائم بھی کہا جاتا ہے دیگر رس دار پھلوں سے اس حوالے سے مختلف ہے کہ اس کا ذائقہ میٹھا ہوتا ہے جب کہ اس گروہ کے باقی تمام رس دار پھل ترشی لیے ہوۓ ہوتے ہیں ۔ موسمبی جو کہ سردی کے موسم میں آتی ہے اپنے اندر بہت سارے ایسے فائدے رکھتی ہے جو اس کو بہت مفید ثابت کرتے ہیں -

1: نظام ہاضم کو درست کرتا ہے
موسمبی کے اندر ایک خاص فائبر موجود ہوتا ہے جو کہ دو بڑے فائدے اپنے اندر پوشیدہ رکھتا ہے ایک تو اس سے نظام ہاضمہ مستحکم ہوتا ہے اور معدے کے امراض میں فائدہ ہوتا ہے اور دوسرا اس کا فائبر بذات خود دیر سے ہضم ہونے والا جز ہے جس کے سبب پیٹ بھرا محسوس ہوتا ہے اور بھوک نہیں لگتی اس کے سبب موسمبی کھانے سے موٹاپے میں بھی کمی واقع ہوتی ہے-

2: کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار
موسمبی کے اندر ایسے اجزا پائے جاتے ہیں جو جسم میں کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار کو مناسب مقدار میں درست رکھتے ہیں اس سبب اس کا استعمال شگر اور ہائی بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے مفید ہوتا ہے -

3:جلد کی حفاظت
موسمبی صرف کھانے سے نہیں بلکہ لگانے سے بھی فائدہ دیتی ہے اس کے اندر موجود سٹرک ایسڈ کلینزنگ ایجنٹ کے طور پر کام کرتا ہے اس کے لیۓ موسمبی کے بیچ سے دو ٹکڑے کر کے سات سے آٹھ منٹ تک چہرے پر مساج کرنے سے جلد صاف اور چمکدار ہوجاتی ہے اور اس کی تازگی میں اضافہ ہوتا ہے-

4: سیاہ رنگت کو سفید کرتی ہے
موسمبی گرمی کے سبب سنولائی ہوئی رنگت کو سفید کرنے کی صلاحیت بھی رکھتی ہے اس کا ماسک لگانے سے جلد کی اصل رنگت واپس لوٹ آتی ہے اس کا ماسک بنانے کے لیے اس کے چھلکوں کو باریک پیس لیں اور پھر اس میں ایک چٹکی ہلدی اور ایک چمچ شہد ملا کر آمیزہ بنا لیں اور اس کو چہرے پر لگائيں ۔ کچھ دیر بعد تازہ پانی سے دھم لیں کچھ دنوں تک اس عمل کو دوہرانے کے نتیجے میں جلد کی اصل رنگت واپس لوٹ آتی ہے-

5: آنکھوں کے نیچے موجود سیاہ حلقوں کا خاتمہ
تھکن اور نیند کی کمی یا کسی بیماری کے سبب آنکھوں کے نیچے سیاہ حلقے پڑ جاتے ہیں جن کو موسمبی کی مدد سے بنائے گئے آمیزے کے ذریعے صحیح کیا جا سکتا ہے اس آمیزے کو بنانا انتہائی آسان ہے اس کے لیے آدھا کھانے کا چمچ موسمبی کا رس ایک کھانے کا چمچ کیلے کا پیسٹ ،ایک کھانے کا چمچ کھیرے کا جوس اور ایک کھانے کا چمچ وٹامن ای کا جیل لیا جاتا ہے اور ان سب کو اچھی طرح ملا کر ایک کریم سی بنا لی جاتی ہے اور اس کے بعد اس کو کچھ دیر کے لیے فریج میں رکھ دیں اس کے بعد روئی کے پھائے کی مدد سے آہستہ آہستہ اس کو حلقوں پر لگائيں اور پندرہ منٹ تک لگا رہنے دیں اس کے بعد تازہ پانی سے دھو لیں-

6:بخار میں مفید
موسمبی کے اندر یہ خاصیت بھی پائی جاتی ہے کہ یہ بخار کے مریضوں کے لیے بہت مفید ہوتی ہے بخار چاہے ملیریا ہو ، ٹائیفائڈ یا ڈينگی ان تمام حالتوں میں یہ مریض کو ایک فرحت بخش احساس دیتی ہے اس سے بخار کا بھی خاتمہ ہوتا ہے اس کے علاوہ تپ دق کے مریضوں کے لیے بھی اس کا استعمال بہت مفید ہوتا ہے -

Sweet Lime Benefits In Urdu

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Sweet Lime Benefits In Urdu and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Sweet Lime Benefits In Urdu to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Aqib Shahzad  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   5854 Views   |   26 Oct 2020
About the Author:

Aqib Shahzad is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Aqib Shahzad is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 21 December 2024)

موسم کا پھل “ موسمبی “ بیماریوں کو کیسے دور بھگاتا ہے؟

موسم کا پھل “ موسمبی “ بیماریوں کو کیسے دور بھگاتا ہے؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ موسم کا پھل “ موسمبی “ بیماریوں کو کیسے دور بھگاتا ہے؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔