دانتوں کی صفائی میں مددگار قدرتی نسخے

دانت شخصیت کی نمائندگی کرتے ہیں اور اگر یہ پیلے ہوں تو دوسروں پر آپ کی شخصیت کا بُرا تاثر جاتا ہے اور ان کے پیلے ہونے کا سب سے بڑا نقصان یہ ہے کہ بیماری پیدا کرنے والے جراثیم منہ میں اپنی افزائش کرتے ہیں اور کھانے کے ساتھ پیٹ میں جا کر ہماری صحت خراب کرتے ہیں۔
اگر آپ بھی دانتوں کو پیلا ہونے سے بچانا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے ہر کھانا کھانے کے بعد انگلی کی مدد سے دانت ضرور صاف کریں، پانچوں نمازوں کے لیے وضو کرتے وقت مسواک ضرور استعمال کریں تو آپ کے دانت کبھی بھی خراب نہیں ہوگے۔

دانتوں کو مضبوط اور چمکدار بنانے کے قدرتی نسخے :
نسخہ نمبر 1
ہلدی کی جڑ کا سفوف ۔۔۔۔۔۔چار چمچ
بیکنگ سوڈا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آٹھ چمچ
کوکونٹ آئل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تین چمچ

ان تمام اشیا کو ملا کر رکھ لیں اور تھوڑی سی مقدار ٹوتھ پیسٹ کے طور پر استعمال کریں۔

نسخہ نمبر 2
میٹھا سوڈا پانچ چائے کے چمچ
پودینے کا تیل پانچ چائے کے چمچ
ویجیٹیبل گلیسرین دو قطرے
نمک ایک چائے کا چمچ

ترکیب:
پانچ چائے کے چمچ میٹھا سوڈا پانچ چائے کے چمچ پودینے کا تیل دو قطرے ویجیٹیب گلیسرین اور ایک چائے کا چمچ نمک ان سب کو مکس کر کے ایک بوتل میں مفوظ کر لیں روزانی اس پیسٹ سے دانت صاف کریں دانتوں سے تمام مسائل سے چھٹکارا مل جائے گا

By Aqib Shahzad  |   In Tips and Totkay  |   0 Comments   |   14896 Views   |   03 May 2023
Related Articles
Top Trending
Comments/Ask Question

Read Blog about دانتوں کی صفائی میں مددگار قدرتی نسخے and health & fitness, step by step recipes, Beauty & skin care and other related topics with sample homemade solution. Here is variety of health benefits, home-based natural remedies. Find (دانتوں کی صفائی میں مددگار قدرتی نسخے) and how to utilize other natural ingredients to cure diseases, easy recipes, and other information related to food from KFoods.