کپڑے دھونے کے دوران سرکہ استعمال کیوں کرنا چاہیے؟ زندگی آسان کردینے والی کچھ ٹپس

کپڑے دھونا بھی ایک فن ہے۔ خواتین کی زندگی کا ایک بڑا حصہ کپڑے اور برتن دھوتے ہوئے گزرتا ہے، ایسے میں ان کی کوشش ہوتی ہے کہ کچھ ایسے ٹوٹکے مل سکیں جو کہ ان کی زندگی کوکچھ آسان بنادیں۔ خاص کر کپڑے دھونا ایک محنت طلب کام ہے اوراکثر ان کی دھلائی کے وقت مردانہ کپروں میں کالر، کف وغیرہ صاف نہیں ہو پاتے جن کی الگ سے رگڑائی کرنی پڑتی ہے۔ اسی لئے ہم یہاں آپ کے اس مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے سرکے کی افادیت بتائیں گے۔

1۔ کپڑوں میں سفیدی اور چمک لائے:

سفید کپڑوں کی دھلائی ایک مشکل کام ہے ان کی چمک اور سفیدی برقرار رکھنا ضروری ہوتا ہے ورنہ ان کی خوبصورتی ماند پر جاتی ہے۔ اگرآپ کے سفید کپڑوں پر کوئی داغ پڑ گیا ہے تو اب اس کی دھلائی کوئی مسئلہ نہیں ۔۔آدھا کپ سرکہ لیں، اس میں آدھا کپ ہی پانی ڈالیں اب کپڑے کے داغ کو تھوڑی دیراس مکسچر میں بھگو دیں۔ 10 سے 15 منٹ بعد رگڑ لیں اور مشین میں یا ہاتھ سے دھولیں، داغ صاف ہو جائے گا۔ جب تک داغ صاف نہ ہو کپڑے کو ڈرائیر میں نہیں ڈالیے گا ورنہ داغ پکا ہو جائے گا۔

2۔ کپڑوں کی بو دور کرے:

اکثرانڈرگارمنٹس یا موزے میں سے بدبو آجاتی ہے۔ ان کو اگر دوسرے کپڑوں کے ساتھ دھوئیں تو ان میں بھی وہ بو بس جاتی ہے تو ایسے کپڑے جن میں بو ہو ان کو علیحدہ کسی ٹب میں پانی میں سرکہ ڈال کر بھگو دیں، یہ بدبو بھی دور کرے گا اور کپڑوں کو صاف بھی کرے گا۔ اور آپ کے کپڑے خوشبودار ہو جائیں گے۔

3۔ کپڑوں کے رنگوں کی حفاظت کرتا ہے:

کپڑوں کی بار بار دھلائی ان کے رنگ خراب کردیتی ہے۔ عجیب بد رنگے لگنے لگتے ہیں۔ تو اگر آپ کو اپنے کپڑوں کے رنگ کی حفاظت کرنی ہے تو اس کے لئے کپڑے دھوتے وقت مشین میں سرکہ ڈال دیں اس سے آپ کے کپڑوں کارنگ خراب نہیں ہوگا لیکن سلک اور ریشمی کپڑوں میں سرکہ ڈالنے سے گریز کریں۔

4۔ کپڑوں میں نرمی لاتا ہے:

اکثر دھلنے کے بعد کپڑوں میں ایک سختی سی کھردرا پن اجاتا ہے۔ اس سے بچنے کے لئے مشین میں کپرے دھوتے وقت سرکہ ڈال دیں کپڑے نرم رہیں گے، لیکن یہ خیال رہے کہ یہ سرکہ مشین کا ٹائم ختم ہونے کے قریب ڈالا جائے ، یہ آپ کے کپروں کو بالکل مہنگے سوفٹنر کی طرح نرم ملائم بنا دے گا اور آپ حیران رہ جائیںگی۔

واشنگ مشین کی صفائی:

سرکے سے نہ صرف آپ کے کپڑوں کی صفائی ہو جاتی ہے بلکہ واشنگ مشین بھی صاف ہوجاتی ہیں۔ کپڑے دھل دھل کر مشین کے مختلف پارٹس میں صابن اور سرف وغیرہ جم جاتا ہے تو اس کی صفائی ہونی بھی ضروری ہے تو آپ مشین میں پانی ڈالیں اس میں سرکہ شامل کریں اور تھوڑی دیر کے لئے مشین خالی چلادیں ، یہ مشین کے پارٹس سے ساری گندگی اور ان میں جمی میل کھینچ نکالے گا اور آپ کی مشین بالکل نئی جیسی صاف ہو جائے گی۔

Kapray Dhone Ke Doran Sirkay Ka Istemal

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Kapray Dhone Ke Doran Sirkay Ka Istemal and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Kapray Dhone Ke Doran Sirkay Ka Istemal to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Afshan  |   In Health and Fitness  |   0 Comments   |   16976 Views   |   09 Jul 2023
About the Author:

Afshan is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Afshan is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 22 January 2025)

کپڑے دھونے کے دوران سرکہ استعمال کیوں کرنا چاہیے؟ زندگی آسان کردینے والی کچھ ٹپس

کپڑے دھونے کے دوران سرکہ استعمال کیوں کرنا چاہیے؟ زندگی آسان کردینے والی کچھ ٹپس ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ کپڑے دھونے کے دوران سرکہ استعمال کیوں کرنا چاہیے؟ زندگی آسان کردینے والی کچھ ٹپس سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔