مہنگے اخروٹ کے فائدے سستے السی میں۔۔ جانیں جسم سے درد بھگانے کے لئے السی کا استعمال کیسے کریں؟

سردی میں ہر کسی کی جیب اجازت نہیں دیتی کہ وہ مہنگے ڈرائی فروٹس خریدے اس لئے آج ہم آپ کو السی کے بیج کے اس موسم کچھ ایسے استعمال بتائیں گے جن سے آپ مہنگے خشک میوہ جات والے فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔

السی کے بیج کی غذائی اہمیت

100 گرام السی کے بیج میں 42 گرام گڈ فیٹ کے علاوہ 30 ملی گرام سوڈیم، 29 گرام گڈ کارب، 27 گرام ریشہ، 18 گرام چینی، 813 ملی گرام پوٹاشیم، 25 فیصد کیلشیم، 31 فیصد آئرن، 25 فیصد وٹامن بی 6 کے علاوہ 98 فیصڈ میگنیشم پایا جاتا ہے۔ ڈاکٹر بلقیس جو جانی پانی ہربلسٹ ہیں ان کا کہنا ہے کہ السی کے بیج میں وہ تمام فائدے موجود ہیں جو اخروٹ میں ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں مچھلیوں میں پایا جانے والا اومیگا تھری بھی وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے جو کہ فیٹی ایسڈ ہے اور دوران خون بہتر کرنے کے علاوہ دل کی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

جسم سے سستی اور درد بھگانے والا السی کا لڈو

السی کا لڈو بنانے کے لئے آدھا کلو السی کے بیج صاف کر لیں۔ اس میں آدھا کلو چنے کا آٹا، 3 پاؤ اصلی گھی، آدھا پاؤ کھجور (بیج نکال دیں)، گڑ آدھا پاؤ، اپنی پسند کے میوے باریک کاٹ کر ڈال دیں۔

السی کے بیج کو گرائینڈ کر کے پیس لیں۔ دوسری طرف صرف 2 چمچ پانی ڈال کر گڑ کو کسی کھلے منہ کے برتن میں پکا کر پگھلا لیں۔ اور اس میں تمام چیزیں ڈال کر ہلکے سے بھون لیں اور لڈو بنا کر رکھ لیں۔

السی کے لڈو کے فائدے

روزانہ صرف ایک السی کا لڈو کھانے سے جسم کو طاقت اور گرمائش ملے گی اس کے علاوہ یہ سردیوں کے امراض کھانسی، نزلہ، سستی ، بلغم اور جوڑوں کے درد کم کرنے میں بہت مفید ہے۔

کھانوں پر چھڑکنا

السی کے فائدے حاصل کرنے کے لئے اسے پیس کر مختلف کھانوں، سلاد اور رائتے پر چھڑک کر بھی کھایا جاسکتا ہے۔

Alsi Ladoo Ke Fayde

Discover a variety of Health and Fitness articles on our page, including topics like Alsi Ladoo Ke Fayde and other health issues. Get detailed insights and practical tips for Alsi Ladoo Ke Fayde to help you on your journey to a healthier life. Our easy-to-read content keeps you informed and empowered as you work towards a better lifestyle.

By Khush Bakht  |   In Health and Fitness  |   1 Comments   |   2414 Views   |   24 Jan 2023
About the Author:

Khush Bakht is a content writer with expertise in publishing news articles with strong academic background. Khush Bakht is dedicated content writer for news and featured content especially food recipes, daily life tips & tricks related topics and currently employed as content writer at kfoods.com.

Related Articles
Top Trending
COMMENTS | ASK QUESTION (Last Updated: 24 April 2024)

  • ,

مہنگے اخروٹ کے فائدے سستے السی میں۔۔ جانیں جسم سے درد بھگانے کے لئے السی کا استعمال کیسے کریں؟

مہنگے اخروٹ کے فائدے سستے السی میں۔۔ جانیں جسم سے درد بھگانے کے لئے السی کا استعمال کیسے کریں؟ ہر کسی کے لیے جاننا ضروری ہیں کیونکہ یہ ایک اہم معلومات ہے۔ مہنگے اخروٹ کے فائدے سستے السی میں۔۔ جانیں جسم سے درد بھگانے کے لئے السی کا استعمال کیسے کریں؟ سے متعلق تفصیلی معلومات آپ کو اس آرٹیکل میں بآسانی مل جائے گی۔ ہمارے پیج پر کھانوں، مصالحوں، ادویات، بیماریوں، فیشن، سیلیبریٹیز، ٹپس اینڈ ٹرکس، ہربلسٹ اور مشہور شیف کی بتائی ہوئی ہر قسم کی ٹپ دستیاب ہے۔ مزید لائف ٹپس، صحت، قدرتی اجزاء اور ماڈرن ریمیڈی کے فوڈز میں موجود ہے۔